Type to search

وائرل

ساؤتھ کی اداکارہ پرینکا موہن کی خوبصورتی اور معصومیت پر فدا ہوئے فینس

پرینکا موہن

اداکارہ پرینکا موہن جلد فلم کیپٹن ملر میں دھنوش کے ساتھ آئیں گی نظر

ساؤتھ کے بڑے اسٹار کے ساتھ کرچکی ہے کام

نومبر 20 کو اپنی سالگرہ منارہی ہے اداکارہ پرینکا موہن


وائرل ڈسک، 22 نومبر (اردو پوسٹ) بالی ووڈ کی طرح ساؤتھ کی کئی اداکارائیں اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے- کچھ اداکارائیں تو ایسی بھی ہیں، جنکے سامنے بالی ووڈ اداکارہ بھی پھیکی لگتی ہے-

 

 

 

فینس اپنی پرفیکٹ اداکارہ کی تصویروں اور خوبصورتی کو کافی پسند کرتے ہیں، ساؤتھ کی اداکارہ اکثر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کرتی ہیں- اس اداکارہ کا نام پرینکا موہن ہے-

تیلگو فلم گینگ لیڈر ، تمل فلم ڈاکٹر اور ڈان جیسی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ پرینکا موہن تمل اور تیلگو فلموں کی ٹاپ اداکارہ میں سے ایک ہے- وہ ساؤتھ کے کئی بڑے فنکاروں کے ساتھ ایکٹینگ کرچکی ہے-

 

 

 

پرینکا موہن اپنی خوبصورتی کے لیے بھی مشہور ہے، پرینکا اپنی سالگرہ 20 نومبر کو منتی ہے- ایسے میں پرینکا کے فینس سوشل میڈیا پر اپنے اپنے انداز میں انکے برتھ ڈے مبارکباد دے رہے ہیں-

 

 

 

 

سبھی فینس پرینکا کے خوبصورت ویڈیو اور تصویروں کو شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں-

 

 

 

کچھ مداح پرینکا موہن کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔

 

 

 

اداکارہ پرینکا ارول موہن کی پیدائش 20 نومبر 1994 کو ارول موہن کے گھر چنئی میں ہوئی- پرینکا ایک اداکارہ ہے جو بنیادی طور پر تامل اور تیلگو فلموں میں نظر آتی ہے۔

 

 

انہوں نے اداکاری کی دنیا میں سال 2019 میں آئی کنڑ فلم اوندھ کتھے ہیلا سے قدم رکھا تھا۔

 

 

 

 

سال 2019 میں تیلگو فلم گینگ لیڈر اور سال 2021 میں تمل فلم ڈاکٹر اور سال 2022 میں ڈان جیسی فلموں میں نظر آئی-

 

 

پرینکا موہن اپنے چار سالہ کیریئر میں تامل اور تیلگو کے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ جلد ہی سپر اسٹار دھنوش کے ساتھ نظر آئیں گی۔

 پرینکا موہن اور دھنوش فلم کیپٹن ملر میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔ اسکے علاوہ تمل فلم برادر میں نظر آنے والی ہے-

Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1