Type to search

ٹی وی اور فلم

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ڈبل ایکس ایل اگلے سال 2022 میں ہوگی ریلیز

فلم ڈبل ایکس ایل

فلمی ڈسک، 15 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایک خاتون صرف کسی نمبر کی بنیاد پر پرکھے جانے کے مقابلے سے حقیقت میں بہت ذیادہ خوبصورت ہوتی ہے، اور یہی پیغام ہما قریشی اور سوناکشی سنہا اپنی آنے والی فلم ڈبل ایکس ایل سے دے رہے ہیں-
یہ فلم جسمانی مثبیت اور ایک دوسرے کو متاثر کرنے والی خواتین کے بارے میں بتاتی ہے، ہما قریشی اپنے ہمہ گیر صلاحیتوں کے یے ہمیشہ جانی جاتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma S Qureshi (@iamhumaq)

 

ہر بار کچھ نیا ، الگ کرنے کی چاہت ہی شاید اداکارہ کو یہاں تک کھینچ لائی ہے-

خواتین کی خوبصورتی کو ان کے پتلے جسم سے ماپنے والوں کا دور اب نہیں رہا۔ ہندی سنیما میں حالیہ دنوں میں ودیا بالن، ہما قریشی، رچا چڈھا اور سوناکشی سنہا جیسے تمام ہیروئین نے خواتین کو جیسی وہ ہے، ویسی ہی بنے رہنے کے لیے بڑا حوصلہ دیا ہے-

اور ہندی سینما میں بھی خوبصورتی کا پیمانہ بدلنے کی کوششوں میں یہ ہیروئین کامیاب رہی ہے- اس موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے فلمساز مدثر عزیز اب لیکر آرہے ہیں بے حد دلچسپ فلم ڈبل ایکس ایل، جسکی شوٹنگ حال ہی میں لندن اور دہلی میں ہوئی-

اس فلم کے ذریعہ ہما قریشی اپنی ہوم پروڈکشن ایلیمن 3، سے فلمسازی میں اپنا پہلا قدم رکھنے جارہی ہے-

ڈبل ایکس ایل فن، ڈبل میجک اور ڈبل سائز کے ساتھ، پہلی بار ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی جوڑی ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی، جو کہ یقینی طور سے نہ صرف آپ کے چہرے پر مسکراہٹ لائے گی بلکہ آپ کے رویہ کو بدلنے میں بھی مدد کرئے گی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

 

فلم کو مدثر عزیز نے لکھا ہے سترام رمانی نے ہدایت دی ہے اور یہ ایک سماجی کامیڈی فلم ہے- یہ ٹی-سیریز ، واکاؤ فلمز اور ایلیمن3 انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پروڈیوس ہے- ایلیمن3 ہما قریشی ، ثاقب سلیم اور مدثر عزیز کی بنائی گئی کمپنی ہے- یہ انکا پہلا ہوم پروڈکشن ہے-

فلم ‘ڈبل ایکس ایل’ میں سوناکشی سنہا اور ہما ​​قریشی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکار ظہیر اقبال اور مہات راگھویندر اسکرین پر ان دونوں کو سپورٹ کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب اس کی پوسٹ پروڈکشن بھی شروع ہو گئی ہے اور سمجھا جا رہا ہے کہ یہ فلم اگلے سال گرمیوں میں ریلیز ہو سکتی ہے۔
یہ فلم اگلے سال 2022 میں ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like