Type to search

ٹی وی اور فلم

سوناکشی سنہا نے دیکھایا سمندر کے نیچے کا نظارہ

فلمی ڈسک،9جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس وبا کے درمیان حال ہی میں دنیا نے ورلڈ اوشن ڈے منایا، ایسے میں بالی ووڈ شخصیات لگاتار فینس کو اس موقع پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ سیلبریٹی سمندر میں تیرتے ہوئے اپنے ویڈیو فینس کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔ اور انہیں قدرت کے بے ہی شاندار نظارے دیکھا رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سوناکشی سنہا سکوبا ڈائونگ کرتی نظر آرہی ہے اور سمندر کے شاندار نظارے دیکھا رہی ہے۔

سوناکشی سنہا نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ہم عالمی اوشن ڈے مناتے ہیں تاکہ سبھی لوگ روزمرہ کی زندگی میں سمندر کی اہم رول کو یاد کرسکیں۔ وہ ہمارے سیارے کے پھیپھڑے ہیں، زیادہ سے زیادہ آکسیجن مہیا کرتے ہیں، جس سے ہم سانس لیتے ہیں۔ یہ دن ہے سمندر کی خوبصورتی ، دولت اور وعدے کو ایک ساتھ منانے کی۔

 

سوناکشی سنہا کو اس ویڈیو پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں اور اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکارہ سوناکشی سنہا آخری بار سلمان خان کے ساتھ دبنگ 3 میں نظر آئی تھی۔ اس فلم کے ذریعہ اداکارہ سائی منجیکر نے بھی بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like