Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز ہیرامنڈی سے سنجے لیلا بھنسالی کا او ٹی ٹی ڈیبیو

نیٹ فلکس کی ویب سیریز ہیرا منڈی

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہیرامنڈی‘ کی پہلی جھلک
منیشا کوئرالا سے سوناکشی سنہا تک کا شاہی انداز
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملی تعریفیں


فلمی ڈسک، 19 فروری (ذرائع) عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی’ کے بعد اب بالی ووڈ کے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ اپنے ڈائریکشن میں وہ ویب شو لیکر آرہے ہیں، جسکا نام ہیرا منڈی ہے-

 

 

 

ویب سیریز ہیرا منڈی کا فرسٹ لک شیئر کردیا گیا ہے، جس میں منیشا کوئرالا، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، رچا چڈھا ، سنجیدہ شیخ اور شرمین سیگل رائل لک میں نظر آرہی ہیں- اس لک نے سبھی کو دیوانہ کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر اسکی بحث ہونے لگی ہے-

 

 

اس ویڈیو کی شروعات میں سنجے لیلا بھنسالی کا نام دیکھائی دیتا ہے، اسکے بعد اداکارہ منیشا کوئرالا ، ادیتی راؤ حیدری، شرمین ، رچا چڈھا اور آخر میں سوناکشی کی جھلک دیکھائی دیتی ہے، سبھی پیلے رنگ کے آوٹ فٹ میں رائل لک میں نظر آرہے ہیں- اس پر یہ بھی لکھا ہے کہ یہ جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی-

 

 

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سیریز کی اسٹار کاسٹ کو لے کر کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد ان سب کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اس ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے میکرز نے لکھا، ‘ایک الگ وقت، الگ دور، الگ جادوئی دنیا جسے سنجے لیلا بھنسالی نے بنایا ہے- اسکا حصہ بننے کے لیے ہم بے حد پرجوش ہیں-

 

 

پیش ہے ہیرا منڈی کی خوبصورت دنیا کی ایک جھلک….’جلد آ رہا ہے’!
او ٹی ٹی کے لیے سنجے لیلا کا یہ پہلا پروجیکٹ ہے- اس سیریز کے لیے ممبئی میں دو عظیم الیشان سیٹ لگائے گئے-

Tags:

You Might also Like