Type to search

اسپورٹس

رومانیہ کی سموناہالیپ بنی ومبلڈن چمپئن

نئی دہلی/13جولائی(اردو پوسڈ؎ٹ) رومانیہ کی سمونا ہالیپ ومبلڈن کی نئی چیمپئن بن گئی ہے- انہوں نے ہفتہ کو کھیلے گئے سنگلز کے فائنل میں اپنے اوپنر ایرا میں سب سے زیادہ گرینڈسلیم جتنے والی سرینا ولیمز کو آسانی سے ہرادیا- سمونا ہالیپ نے اسکے ساتھ ہی تاریخ بنائی ہے- وہ رومانیہ کی پہلی خاتون کھلاڑی ہے- جس نے ومبلڈن کا سنگلز خطاب جیتا ہے-
27 سال کی سمونا ہالیپ ومبلڈن کے فائنل میں پہلی بار پہنچی تھی- جبکہ امریکہ کی سرینا نےسال کے تیسرے گرینڈ سلیم کے فائنل میں 11ویں بار جگہ بنائی تھی- ہالیپ نے کاغذ پر دیکھنے والے اس فرق کو کورٹ پر کاغذ کاٹکڑا ہی ثابت کردیا- انہوں نے سیرینا کو سیدھے سیٹوں میں  6-2،6-2 سے ہرادیا-

Tags: