Type to search

اسپورٹس

انگلینڈ نے جیتا پہلی بار ورلڈ کپ

لندن/15جولائی(اردوپوسٹ) انگلینڈ نے آج پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا۔ لارڈس میدان میں کھیلے گئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوئے دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے جیت درج کی۔ نیوزی لینڈ کو سوپر اوور میں ہراتے ہوئے ایک حیرت انگیز جیت کے ساتھ پہلی مرتبہ انگلینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ حاصل کرلیا۔میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے اسکور 8 وکٹ پر 241 کے بعد ٹھیک اتنے ہی اسکور پر آوٹ ہوگئی۔اسکے بعد میچ سوپر اوور میں پہنچا انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جوس بٹلرنے ٹرینٹ بولٹ کے سوپر اوور میں 15 رنز بنائے۔جوفراآرچر نے انگلینڈ کی طرف سے اوور پھینکا۔ نیوزی لینڈکی طرف سے مارٹن اور جمی نیشام بیاٹنگ کے لیے آئے ۔ انگلینڈ نے فائنل میچ میں زیادہ چوکوں کی بنیاد پر ورلڈ کپ جیت لیا۔ نیوز ی لینڈ نے انگلینڈ کے سامنے 424 رن کا ہدف رکھا تھا۔

Tags: