Type to search

ٹی وی اور فلم

شویتا مینن برتھ ڈے اسپیشل: ساؤتھ کی مشہور اداکارہ و ٹی وی اینکر

شویتا مینن

فلمی ڈسک،23 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلموں کی اداکارہ شویتا مینن آج اپنی سالگرہ منارہی ہے-  شویتا مینن ایک ماڈل ، اداکارہ اور ٹیلی ویژن اینکر ہیں۔

شویتا کی پیدائش 23 اپریل 1974 کو چندی گڑھ میں ہوئی تھی- آج شویتا اپنا 74 واں یوم پیدائش منا رہی ہے-

انکے والد ٹی وی این نارائنان کٹی ہندوستانی فضائی فوج میں افسر تھے جبکہ انکی والدہ شاردا مینن گھریلو خاتون تھی- 90 کے دہائی کے شروعاتی سالوں میں شویتا مینن نے ملیالم فلموں کے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی-

مینن کا تعلق کیرالہ کے ملا پورم ضلع کے والنچیری سے ہے، لیکن ان کی پیدائش چندی گڑھ میں ہوئی۔ انہوں نے اسکولی تعلیم کیندریا ودیالیہ نمبر 1، ایسٹ ہل ، کوذی کوڈ میں ہوئی۔

شویتا نے دو بار شادی کی، انکی پہلی شادی بوبی بھونسلے سے ہوئی ، یہ شادی 2007 میں ٹوٹ گئی، اسکے بعد انہوں نے 18 جون 2011 کو شروالسن مینن سے شادی کی، وہ سنگر، اور کمپوزر ہے-

سال 2012 میں انکے گھر ایک بیٹی سبائینہ مینن آئی- یہ وہیں بیٹی ہے جسکی فلم کے لیے ڈیلیوری ریکارڈنگ کی گئی تھی-

انہوں نے سال 1994 میں فیمینا مس انڈیا ایشیا پیسیفک کا ایوارڈ جیتا تھا۔
شویتا نے تیلگو، تامل، اور ہندی زبانوں کی کئی فلموں میں اداکاری سے اپنی پہچان بنائی۔
انہوں نے بہترین اداکارہ کے لئے کیرل اسٹیٹ فلم ایوراڈ جیتا۔ شویتا ملیالم بگ باس سیزن 1 میں حصہ لیا تھا۔

کئی بیوٹی کانٹیسٹ میں حصہ لینے کے بعد شویتا کو بالی ووڈ میں بھی کام کرنے کا موقع ملا- شویتا نے کئی بہترین فلموں میں کام کیا اور انہیں اپنے کام کے لیے ملک و بیرون ملک میں پہچان ملی-

شویتا کی سب سے ذیادہ بحث میں رہی فلم کالی مانو کو لیکر ہوئی- اس فلم کے لیے انہوں نے اپنی اصل ڈیلیوری شوٹ کروائی تھی-

دراصل سال 2013 میں آئی فلم کالی مانو کے ایک سین کے لیے ڈائریکٹر بلیسی نے لائیو ڈیلیوری شوٹ کرنے کا فیصلہ لیا- یہ فلم خواتین کے سامنے آنے والے چلینج پر بنائی گئی تھی-

حالانکہ یہ شوٹنگ پیسوں کے لیے نہیں کی گئی تھی- ڈیلیوری کی ریکارڈنگ اس وقت سے شروع کی تھی، جب شویتا پانچ مہینے کی حاملہ تھی، تین گھنٹے کی فلم میں لائیو ڈیلیوری کا سین 45 منٹ کا تھا-

شویتا نے بیٹی کو جنم دیا تھا- ڈیلیوری روم میں تین کیمرے لگائے گئے تھے- اس شوٹ کے دوران ہاسپٹل کے ڈاکٹر اور نرس کے علاوہ فلم کی پروڈکشن ٹیم کے تین ممبرس تھے-

شویتا مینن کے اس فیصلے میں انکے شوہر نے بھی انکا پورا ساتھ دیا تھا- فلم کی ریلیز چھ مہینے تک روکی گئی تھی تاکہ اصلی ڈیلیوری کا سین شوٹ ہوسکے-
فلم کو ناظرین کا اچھا رسپانس ملا- سبھی یہ سین دیکھ کر حیران رہ گئے تھے-

بالی ووڈ میں تقریبا 30 فلموں میں کام کرچکی شویتا اپنے فلمی کیریئر میں ذیادہ اچھا نہیں دیکھا پائی- لیکن وہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ میں سے ایک ہے-

فلموں میں کام کرنے کے علاوہ شویتا مینن نے کئی ٹی وی سیریلس، ایوارڈ فنکشن اور دیگر اہم پروگراموں کی اینکرینگ کی ہے- اسکے علاوہ وہ بولڈ فوٹو شوٹ کے لیے بھی مشہور ہے-

شویتا مینن کی پہلی فلم سال 1991 میں ملیالم فلم انسوارام سے تھی، اسکے بعد انکی پہلی ہندی فلم سال 1997میں آئی سنیل شیٹی اور شلپا شیٹی کی فلم پرتھوی تھی، انکی پہلی تامل فلم سنگیٹھئے تھی جو سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔

سال 2001 میں زی ٹی وی پر نشر ہوئے شو ریزمیٹیز میں شویتا معاون ۔ میزبان کے طور پر ارشد وارثی کے ساتھ نظر آئی۔

شویتا مینن بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کرچکی ہے، جن میں سلمان خان اور جیکی شراف کی فلم بندھن، عامر اور اجے دیوگن کی فلم عشق، ہاں میں نے بھی پیار کیا ، اب کے برس، مقبول، مارکٹ، کارپوریٹ جیسی فلمیں شامل ہے۔

سال 2007 میں کیرلی ٹی وی پر نشر ہوئے شو اسٹار وارز میں شویتا میزبان کے طور پر نظر آئی۔ اس طرح وہ کئی شوز کو ہوسٹ کرچکی ہے۔