Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ شروتی ہاسن برتھ ڈے اسپیشل : اپنی گلورکاری اور اداکاری سے پہچان بنائی

شروتی ہاسن

فلمی ڈسک، 28 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ شروتی ہاسن سنیما کی دنیا میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی گلوکاری کے لئے بھی مشہور ہیں۔ بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کی دنیا میں اپنی اداکاری سے سب کا دل جیتنے والی اس اداکارہ کا آج برتھ ڈے ہے۔

شروتی ہاسن کی پیدائش 28 جنوری 1986 کو چنئی میں ہوئی- انکے والد مشہور ایکٹر کمل ہاسن اور اداکارہ ساریکا ٹھاکر ہے-

اداکارہ شروتی ہاسن کی والدہ آدھی مراٹھی اور آدھی راجپوت ہے جبکہ کمل ہاسن ایک تامل ہے- انکی ایک چھوٹی بہن اکشرا ہاسن ہے جو ایک اداکارہ ہے-

کمل ہاسن اور سریکا کی شادی 1988 میں ہوئی تھی۔ والدین کی شادی کے وقت شروتی دو سال کی تھی- بتادیں کہ کمل نے اپنی پہلی بیوی وانی گنپتی کو طلاق دیے کر ساریکا سے شادی کی تھی-

انہوں نے چنئی میں ایباکس مونٹیسوری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور سینٹ اینڈریو کے کالج ممبئی میں نفسیات کی تعلیم حاصل کی۔

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ شروتی ہاسن اس وقت اپنی زندگی کے سب سے اچھے دور میں ہے، ساؤتھ کی خوبصورت اداکارہ فلم گبر کی کامیابی کے بعد مسلسل سیڑھیاں چڑھتی جارہی ہے-

صرف 6 سال کی عمر میں اپنے گلوکاری کے کیریئر کی شروعات کرنے والی شروتی نے اپنے والد کی فلم تھیور مگن میں پہلا گانا گایا تھا۔

شروتی ہاسن بالی ووڈ کی خوبصورت اور فٹ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ شروتی نے اپنی اداکاری کا لوہا صرف ٹالی ووڈ میں ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ میں بھی سب سے منوایا ہے-

شروتی ہاسن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اپنے فینس کے ساتھ اکثر اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے،
فیشن دیوا شروتی ہاسن کو لڑکیاں اپنا فیشن آئیکن مانتی ہے- وہ جس طرح سے خود کو کیری کرتی ہے وہی انکی اصلی یو ایس پی ہے-

شروتی بے حد فوڈی ہے، انہیں کھانے کا بہت شوق ہے، کھانے میں آئسکریم اور سامبر چاول انکے پسندیدہ ہے، اپنے کھانے کو لیکر انکا کہنا ہے کہ انکا جب جس چیز کا من ہوتا ہے وہ کھانے میں دیر نہیں کرتی-

شروتی نے سب سے زیادہ سرخیوں میں آئی تب ایک فلم کے سیٹ سے انکی ایک تصویر وائرل ہوگئی، ساؤتھ کی فلم یواڈے میں کام کرتے وقت انکی لی گئی تصویر لیک ہوگئی تھی جن میں وہ کافی بولڈ دیکھ رہی تھی-

شروتی ہاسن نے سال 2013 میں نیو یارک کے میگزین میکسم کے لئے ہاٹ کور فوٹو شوٹ کرایا تھا، بلیک لاؤنجری میں وہ بے حد سکیسی لگ رہی تھی، حالانکہ اسکے لیے بھی انکی کافی تنقید کی گئی تھی-

سال 2009 میں بطور اداکارہ شروتی ہاسن نے پہلی ایکشن ڈراما فلم لک میں عمران خان کے مقابلے اداکاری کی۔   یہ انکی ڈیبیو ہندی فلم تھی۔

شروتی ہاسن نے والد کی فلم ہے راما میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی بیٹی کا ایک مختصر رول میں نظر آئی-

سال 2009 میں آئی ایکشن تھریلر فلم لک میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ کام کیا- فلم میں سنجے دت، متھن چکرورتی اہم رول میں تھے-

سال 2011 میں آئی تیلگو فلم انگنگا او دھیرد میں انہوں نے پریا کا رول ادا کیا، فلم میں انکے ساتھ سدھارتھ اور لکشمی منچو نے کام کیا تھا،

اسی سال انہوں نے ہندی فلم دل تو بچہ ہے جی، میں نکی نارنگ کا کردار نبھایا تھا، فلم میں انکے ساتھ اجے دیوگن ، عمران ہاشمی نظر آئے،

سال 2011 میں انہوں نے تمل فلم اے اوم اریوو، میں سبھا شری نواسن کا رول پلے کیا، سال 2011 میں شروتی تیلگو فلم او مائی فرینڈ میں سری چندن کا رول ادا کیا،

سال 2012 میں آئی تمل فلم 3 میں جنانی کا رول پلے کیا، فلم میں انکے ساتھ دھنوش پربھو نے کام کیا-

سال 2012 میں شروتی نے تیلگو فلم گبر سنگھ میں بھاگیہ لکشمی کا کردار نبھایا- فلم میں پون کلیان، ابھیمنیو سنگھ، اجے نے کام کیا تھا-

سال 2013 میں تیلگو فلم بالپو میں انہوں نے شروتی کا کردار نبھایا، فلم میں انکے ساتھ روی تیجا، انجلی، پرکاش راج جیسے ایکٹر نظر آئے-

سال 2013 میں شروتی نے ہندی فلم رمیا وستاویا میں سونا کا رول ادا کیا، فلم میں گرش کمار، سونو سود، پونم ڈھلون اہم رول میں تھے-
اسی سال ہندی فلم ڈی ڈے میں ثریا کا کردار نبھایا، فلم میں عرفان خان، رشی کپور، اور ارجن رامپال لیڈ رول میں تھے-

سال 2015 میں شروتی نے فلم تیور میں خصوصی مہمان کے طور پر نظر آئی، اور اسی سال گبر از بیک میں انہوں نے شروتی کا رول ادا کیا، فلم میں اکشے کمار، کرینہ کپور، سنیل گروور اہم رول میں تھے-

سال 2015 میں ویلکم بیک میں شروتی نے رنجھنا کا کردار ادا کیا، فلم میں جان ابراہم، انیل کپور، نانا پاٹیکر اہم رول میں تھے-

سال 2016 میں شروتی نے راکی ہینڈسم میں رخشدہ کا رول ادا کیا، فلم میں انکے ساتھ نشیکانت کامت اور جان ابراہم لیڈ رول میں تھے-

اسکے علاوہ انہوں نے کئی تیلگو اور تامل فلموں میں کام کیا ہے-

Tags:

You Might also Like