Type to search

ٹی وی اور فلم

مینٹل ہیلتھ – شروتی ہاسن کا بیان، اسے ہمیشہ محسوس کیا ہے

مینٹل ہیلتھ - شروتی ہاسن

فلمی ڈسک،31جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساوتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ شروتی ہاسن اپنی حالیہ ریلیز فلم یارا کے لیے سرخیوں میں ہے۔ آئے دن حیدرآباد کی سڑکوں پر دیکھی جارہی ہے۔ حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کو دیئے انٹرویو میں اسی بارے میں بات کرتے ہوئے شروتی ہاسن نے کہا کہ دوڑنے سے انکی فکر کم ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے وہ فٹ رہتی ہے۔ لیکن ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شروتی ہاسن نے بتایا کہ اس بارے میں بات کرنے سے انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنی کمزوری کو ایکسپوز (بے نقاب) کررہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

❤️🌼❤️ for @weddingvows.in

A post shared by @ shrutzhaasan on

مینٹل ہیلتھ – شروتی ہاسن نے بتایا کہ، میں فٹ رہنے کے لیے دوڑتی ہوں، لیکن یہ میری مینٹل ہیلتھ کی ورزش کا بھی حصہ ہے۔ میں پریشانی کا شکار ہوں اور مجھے لگا کہ باقاعدہ ورزش ایک چیز ہے جو اسے صحیح رکھتا ہے۔

مجھے ہمیشہ لگتا ہے کہ ذہنی صحت کے مسئلے کے بارے میں بات کرنے سے میرے اندر کسی قسم کی کمزوری سامنے آئے گی یا دنیا کو بتائیں گے کہ میں زندگی سے نمٹنے میں ماہر نہیں ہوں۔

میں اب اسکے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے بات کررہی ہوں تاکہ ہم ایک ساتھ ذہنی صحت ( مینٹل ہیلتھ ) کے بارے میں داغ کو توڑ سکیں۔

شروتی ہاسن نے کہا کہ وہ حال ہی میں حیدرآباد گئی تھی

اور انہیں پہلے سے ہی گھر جیسا لگتا ہے۔

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ممبئی میں انکا اپارٹمنٹ خوبصورت تھا۔

وہاں بہت کم جگہ تھی اور وہ دوڑنے کے لیے نہیں جاسکتی تھی۔

اپنے حیدرآباد کے گھر میں انکے پاس باغیچے اور بالکنی

کے ساتھ بہت جگہ ہے اور یہاں رہنا انکے لیے کافی جگہ بھی ہے۔

مینٹل ہیلتھ – شروتی ہاسن اس وقت اپنی حالیہ ریلیز ہوئی،

فلم یارا کو لیکر لگاتار سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔

شروتی ہاسن کی فلم یارا آج او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز ہوگئی ہے۔

اس فلم میں شروتی کے ساتھ ودیوت جاموال اور

امت سادھ جیسے کئی فنکار اہم رول میں ہے۔

فلم میں شروتی ہاسن سکنیا کا کردار نبھا رہی ہے۔

اس فلم کے علاوہ شروتی جلد ہی ساؤتھ سپراسٹار

روی تیجا کی فلم کریک میں نظر آئیں گی۔

Tags:

You Might also Like