Type to search

ٹی وی اور فلم

لاک ڈاؤن میں ہاٹ یوگا کے ذریعہ خود کو فٹ رکھ رہی ہے شرلین چوپڑا

shirlyn-chopra yoga

فلمی ڈسک،28اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن میں ذیادہ تر فلمی ستارے اپنے فینس کو سوشل میڈیا کے ذریعہ انسپائر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی درمیان اداکارہ اور ماڈل شرلین چوپڑا نے انسٹاگرام پر یوگا کرتے ہوئے بے حد ہاٹ تصویروں اور ویڈیو شیئر کیا ہے۔ نیچے دی گئی تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شرلین چوپڑا کس طرح اس لاک ڈاؤن میں  بھی خود کو فٹ رکھ رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

1. बद्ध कोणासन 2. मार्जरी आसन 3. शलभासन #sundayvibes #yogaeveryday 💋

A post shared by Sherlyn Chopra (@sherlynchopra) on

شرلین چوپڑا نے یہ انسٹاگرام پوسٹ میں تین تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ بدھا کوناسن ، مارجری آسن اور شالابھاسن کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہیش ٹیگ سنڈے وائبس اور یوگا ایوری ڈے۔

اس سے پہلے بھی شرلین چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر یوگا کرتے ہوئے تصویریں شیئر کی تھی۔ پچھلے ہفتے شرلین چوپڑا نے یہ تصویریں شیئر کی تھی جن میں وہ اردھ چندرسانا کرتی نظر آرہی تھی۔

 

 

آپ کو بتادیں کہ ملک میں ہوئےکورونا وائرس کے آوٹ بریک کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیاہے۔ اسی کی وجہ سے سبھی جم بند کیے گئے ہیں۔ ایسے میں خود کو گھر میں فٹ رکھنے کے لیے یوگا سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا۔ صرف شرلین چوپڑا ہی نہیں بالی ووڈ کے کئی اور شخصیات بھی اس دوران اپنے انسٹاگرم پر یوگا اور ورزش کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔

وہیں شرلین کی بات کریں تو ان دنوں لاک ڈاؤن میں شرلین چوپڑا یوگا کے علاوہ فینس کو انٹرٹینمنٹ کا بھی فل ڈوز دیتی نظر آرہی ہے۔ گذشتہ دنوں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں وہ بھوجپوری گانے پر پرفارم کرتی نظر آئی۔
شرلین کی پیدائش 11 فروری 1984 کو حیدرآباد میں ہوئی تھی، شرلین نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات سال 2005 میں فلم ٹائم پاس سے کی تھی، اسکے علاوہ شرلین ریڈ سواستیک اور گیم جیسی فلموں میں نظر آئیں۔

انہیں ایم ٹی وی اسپلٹ ویلا کے چھٹے ورژن کی میزبان کے طور پر بھی منتخب کیا گیا۔شرلین نے بگ باس میں بھی حصہ لیا ہے، وہ پہلی ہندوستانی خاتون ہے جنہوں نے پلے بوائے میگزین کے لیے برہنہ فوٹو شوٹ کرایا، ساتھ ہی شیرلن نے پلے بوائے فوٹو شوٹ کے متعلق میں ایک پریس کانفرنس بھی کی-

Tags:

You Might also Like