Type to search

ٹی وی اور فلم

کم کم بھاگیہ میں سیدھی سادی نظر آنے والی پراچی عرف مگدھا چاپیکر اصل زندگی میں ہے بے حد بنداس

اداکارہ مگدھا چاپیکر

ٹی وی ڈسک، 5 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیلی ویژن سیریل کم کم بھاگیہ میں پراچی کا کردار نبھانے والی مگدھا چاپیکر نہ صرف اپنی ایکٹینگ بلکہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہے-

 

ٹی وی اسکرین پر سیدھی سادی دیکھنے والی پراچی اصل زندگی میں بہت ہی ماڈرن اور اسٹائلش ہے-
ٹی وی اداکارہ مگدھا چاپیکر ٹی وی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہتی ہے-

 

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انکے 1.2 ملین فالوورس ہیں- جنکے لیے وہ اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے- اور آئے دن اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے۔

 

 

حال ہی میں مگدھا  ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ چھوٹی سی فراک پہنے نظر آرہی ہے اور اپنے لک کو پورا کرنے کے لیے سر پر بڑی سی ٹوپی اور لمبے جوتے پہنے ہوئے ہیں-

 

ٹی وی پر سنسکاری بہو کا کردار نبھانے والی مگدھا چاپیکر اصل زندگی میں بائیکس کی بڑی شوقین ہے- انہیں ایڈوینچر کرنے کا بہت شوق ہے-

 

 

 

اداکارہ مگدھا چاپیکر کی پیدائش 24 مارچ 1987 کو ہوئی، انہوں نے رویش دیسائی سے شادی کی-

اداکارہ مگدھا چاپیکر سال 1995 میں پہلی بار بالی ووڈ فلم آزمائیش میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر نظر آئیں تھی جب وہ صرف آٹھ سال کی تھی۔ وہی سال 2006 میں کیا مجھ سے دوستی کروگے سے ٹی وی ڈیبیو کیا-

 

 

اداکارہ نے اسٹار پلس کے تاریخی سیریز دھرتی کا ویر یودھا پرتھوی راج چوہان میں پہلا لیڈ رول بطور شہزادی سانیوگیتا کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد دھرم ویر اور میرے گھر آئے ایک ننھی پری میں کردار ادا کیا-