Type to search

ٹی وی اور فلم

روبینہ دلائک شیئر کی پانچ سال پرانی فوٹو، ٹرولرس نے کیے کمنٹس

ٹی وی ڈسک،10جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ روبینہ دلائک کسی نہ کسی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں چھائی رہتی ہے چھوٹی بہو اور شکتی استتو کے احساس کی، سے مشہور اداکارہ اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے ہمیشہ لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھنچتی ہے اور ہر بار ٹرولرس انہیں اپنے نشانے پر بھی لے لیتے ہیں۔ روبینہ دلائک نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویروں کو شیئر کیا ہے اور ان تصویروں میں وہ کالے رنگ کے سوئم سوٹ میں نظر آرہی ہے۔ روبینہ دلائک کی یہ تصویریں 5سال پرانی ہے اور ان تصویروں کو انکے شوہر ابھنیو شکلا نے شیئر کیا ہے۔ ان تصویروں کے لیے ٹرولرس نے ایک بار پھر سے اداکارہ کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

#throwback

A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik) on

روبینہ دلائک نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ، یہ 2015 کی بات ہے۔ ان تصویروں کو دیکھنے کے بعد ایک یوزر نے کمنٹ کیا ہے کہ، تم چھوٹی بہو میں ہی اچھی تھی اور اب بالکل بھی اچھی نہیں لگتی ہو۔ تو وہیں ایک شخص نے لکھا ہے کہ، تمہیں اپنی مریادہ نہیں بھولنی چاہیئے۔

روبینہ دلائک کے شوہر ابھینو شکلا بھی مشہور فنکار ہے اور وہ ایک اچھے فوٹوگرافر بھی ہے۔ دونوں کی ملاقات ایک عام فرینڈ کے ذریعہ ہوئی تھی اور اسکے بعد ابھینو شکلا نے روبینہ دلائک کی ایک فوٹو پر کمنٹ کرتے ہوئے اپنے دل کی بات کہے دی تھی۔

Tags:

You Might also Like