آلانا پانڈے نے بکنی میں شیئر کی فوٹو، ملی دھمکی
فلمی ڈسک،10جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کی کزن آلانا پانڈے نے حال ہی میں اپنی بکنی فوٹو شیئر کی تھی لیکن اس تصویر پر ایک خاتون کی طرف سے کیے گئے کمنٹ نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ دراصل آلانا نے خود ایک پوسٹ شیئر کرنے کےفینس کے ساتھ اپنا یہ درد بیان کیا ہے اور بتایا ہے کہ خاتون کے عصمت ریزی کی دھمکی والے کمنٹ نے انہیں کافی چونکا دیا۔
اسکے بعد آلانا پانڈے نے ایک دیگر پوسٹ شیئر کیا۔
۔اس میں انہوں نے لکھا، میری پوسٹ پر ایک خاتون نے کمنٹ کیا اور کہا کہ میرے ساتھ گینگ ریپ کیا جانا چاہیئے
کیونکہ میں نے بکنی میں تصویر شیئر کی۔
یہاں تک کہ اس نے میرے والدین کو بھی اپنے کمنٹ میں ٹیگ کیا، تاکہ وہ بھی اسے دیکھیں۔
کاش میرے پاس اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ ہوتا لیکن میں نے کمنٹ دیکھتے ہی اس خاتون کو بلاک کردیا اور انسٹاگرام نے اس کمنٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔