Type to search

ٹی وی اور فلم

روبینہ دلائک نے انوکھے انداز کے ساتھ شیئر کی تصویر

روبینہ دلائک ناگین

ٹی وی ڈسک، 2 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس سیزن 14 کا خطاب جیت چکی ٹی وی کی کوئین روبینہ دلائک اب سوشل میڈیا کوئین بھی بن چکی ہے-

آئے دن اپنی خوبصورت تصویروں کو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دیکھی جاتی ہے- ان تصویروں کو انکے چاہنے والے بھی خوب پسند کرتے ہیں-

اب ایسے میں روبینہ دلائک نے ایک بار پھر اپنی کچھ خوبصورت تصویروں کو شیئر کردیا ہے، جس پر انکے فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں- ان تصویروں میں روبینہ کا یونیک لک لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik)

 

ٹی وی سیریل کی چھوٹی بہو یعنی اداکارہ روبینہ دلائک نے اپنی جو لیٹسٹ تصویر شیئر کی ہے، اس میں انہیں وائٹ کلر کی ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے-

سفید رنگ کے آوٹ فٹ کے ساتھ گولڈ ٹون کی جیولری اور میچنگ جوتے بھی لوگوں کی توجہ اداکارہ کی طرف کھنچ رہے ہیں- لیکن سب سے زیادہ توجہ روبینہ کا ہیئر اسٹائل کھنچ رہا ہے-

ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہے، نتھنگ #نیو؟؟؟ ایکسپیرمینٹگ اینڈ ریسکنگ، روبینہ دلائک کے پوسٹ کو کچھ ہی دیر میں ایک لاکھ 26 ہزار سے بھی زیادہ لائیکس آگئے ہیں-

پوسٹ پر سوشل میڈیا یوزرس اپنے ردعمل دے رہے ہیں-

ایک سوشل میڈیا یوزر نے روبینہ دلائک کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، مجھے آپ کو دیکھ کر ناگین کی یاد آگئی-

بتادیں کہ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ روبینہ دلائک اور ابھینو شکلا جلد ہی ٹرویل سیریز ونڈر لسٹ میں دیکھائی دینے والے ہے-

روبینہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو روبینہ کچھ عرصے سے اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کو لے کر بحث میں ہیں۔ وہ بہت جلد فلم ’ارد‘ میں نظر آئیں گی۔

 

فی الحال وہ اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں روبینہ کے ساتھ کلبھوشن کھربندا، راجپال یادو اور ہیتن تیجوانی جیسے ستارے اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ روبینہ کو کچھ عرصہ قبل کئی میوزک ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں ان کا گانا ‘عشق’ ریلیز ہوا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

روبینہ دلائک کی پیدائش 26 اگسٹ 1987 کو ہماچل پردیش کے شملہ میں ہوئی- انہوں نے شملہ پبلک اسکول اور بیڈس کالج سے پڑھائی کی ہے- روبینہ کے والد ایک مصنف ہے اور انہوں نے کئی ہندی کتابیں لکھی ہے-

Tags:

You Might also Like