Type to search

ٹی وی اور فلم

روبینہ دلائک نے جیتا بگ باس 14، راہل ویدھ فرسٹ رنر اپ

روبینہ دلائک بگ باس

فلمی ڈسک،22فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل کی چھوٹی بہو یعنی اداکارہ روبینہ دلائک نے بگ باس 14 جیت لیا ہے- روبینہ دلائک نے شاندار کھیل کھیلتے ہوئے کنٹیسٹنٹ راہل ویدھ کو شکست دی-

اس سے پہلے راکھی ساوننت نے بگ باس 14 کو الوداع کہے ہے اور 14 لاکھ روپئے لیکر شو کو چھوڑا ہے-

راہل ویدھ بگ باس سیزن 14 کے فرسٹ رنر اپ رہے ہیں جبکہ سکنڈ رنر اپ بنی ہے نکی تمبولی-
روبینہ نے ٹرافی کے ساتھ 36 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی جیتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik)

 

روبینہ دلائک کے جیتنے کی خوشی میں فینس سے لیکر سیلبریٹی تک سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں- اب بگ باس 13 کے ونر اور ایکٹر سدھارتھ شکلا نے روبینہ دلائک کو بگ باس 14 کے جیتنے کی خوشی میں ٹیوٹ کیا ہے- ٹیوٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا بہت خوب روبینہ-

بتادیں کہ بگ باس 14 کے گھر میں ناظرین کی طرف سے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ منتخب کیے گئے تھے- جس میں روبینہ دلائک ، ایلی گونی، راہل ویدھ، نکی تمبولی، اور راکھی ساونت شامل تھے-

پھر ریتیش دیشمکھ کی گھر میں انٹری ہوتی ہے اور وہ 5 کنٹیسٹنٹ کو آفر دیتے ہیں کہ بیگ میں 14 لاکھ ہے اور جو کنٹیسٹنٹ جلدی بزر بجا لیتا ہے وہ 14 لاکھ لیکر چلا جائے گا- اور راکھی سب سے پہلے بزر بجاتی ہے اور پیسے لیکر گیم سے نکل جاتی ہے-

ٹائمز آف انڈیا سے بات کے دوران روبینہ نے کہا کہ ڈیسٹینیشن ویڈنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے چل رہی ہے- انہوں نے کہا، جس وقت میں شو جیتی ابھینو نے مجھے مبارکباد دی اور مجھے گلے لگا لیا،

یہ بے حد ہی خوبصورت تھا کہ اس وقت ابھینو میرے ساتھ تھے اب میں بس ڈیسٹینیشن ویڈنگ کے بارے میں سوچ رہی ہوں- ضرور میری اور ابھینو کی دوبارہ شادی ہوگی اور زندگی بھر کے لیے ہم ساتھ ہونگے-

اس سیزن میں روبینہ پہلے ہی دن سے بہترین کھیل کھیلتی نظر آئی تھی- انہوں نے گھر میں ہر مسئلہ پر کھل کر اپنی آواز بلند کی تھی- اور کھیل کے دوران انکی پرسنالٹی کو دیکھ کر ہی انہیں شروع سے ہی کافی زبردست کنٹیسٹنٹ مانا جارہا تھا-

روبینہ کی اصل زندگی کی بات کریں تو وہ بے حد ہاٹ لک میں نظر آتی رہتی ہے کئی بار وہ اپنے اس لک کی وجہ سے ٹرول بھی ہوچکی ہے-

اگر آپ روبینہ کے سوشل میڈیا پر نظر ڈالیں تو اداکارہ کی بکنی میں کئی ساری تصویریں مل جائیں گی- جہاں فینس انکی تصویروں میں کمنٹ کرتے ہیں وہیں خوب ٹرول بھی ہوئی ہے-

روبینہ دلائیک کی پیدائش 26 اگسٹ 1987 کو ہماچل پردیش کے شملہ میں ہوئی- انہوں نے شملہ پبلک اسکول اور بیڈس کالج سے پڑھائی کی ہے- روبینہ کے والد ایک مصنف ہے اور انہوں نے کئی ہندی کتابیں لکھی ہے-

شروعات میں روبینہ نے بہت سے بیوٹی پیجنٹ میں حصہ لیا تھا اور سال 2006 میں مس شملہ کا خطاب بھی جیتا تھا- سال 2008 میں انہوں نے نارتھ انڈیا پیجنٹ بھی جیتا تھا- جو چندی گڑھ میں منعقد ہوا تھا-

روبینہ کے کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات ٹی وی شو چھوٹی بہو سے کی تھی- اس شو میں بے حد سیدھی سادھی بہو کے کردار میں تھی- شو میں انکی سادگی فینس کو کافی پسند آئی-

شو چھوٹی بہو میں روبینہ نے ایکٹر اویناش سچدیو کے مقابلے رول کام کیا تھا- شو اتنا ہٹ ہوا کہ اسکا دوسرا سیزن بھی آیا- دوسرے سیزن میں بھی رویبنہ ہی لیڈ رول میں تھی-

۔ آ پ کو بتادیں کہ سال 2016 میں اسٹرن آئی کے ایشیا کی ٹاپ 50 سیکسی خواتین کی فہرست میں روبینہ دلائک 11ویں نمبر پر تھی۔ روبینہ نے 21 جون 2018 کو اپنے بوائے فرینڈ ابھینو شکلا سے شادی کرلی۔

Tags:

You Might also Like