Type to search

ٹی وی اور فلم

رسیکا دوگل برتھ ڈے اسپیشل: کم وقت میں بالی ووڈ میں پہچان بنائی

رسیکا دوگل

فلمی ڈسک، 17 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرزا پور کی بینا ترپاٹھی بن کر سب کادل جیتنے والی اداکارہ رسیکا دوگل آج اپنی 36ویں سالگرہ منارہی ہے۔

اگر آپ الگ الگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز اور فلمیں دیکھتے ہیں تو گذشتہ کچھ وقت میں اداکارہ رسیکا دوگل لگاتار کام کرتی دیکھی ہے- تھوڑے ہی وقت میں رسیکا ناظرین کے لیے جانا پہچانا چہرا بن گئی ہے- ناظرین نے انکی ادائیگی پردے پر خوب پسند کی-

رسیکا دوگل کی پیدائش 17 جنوری 1985 کو جھارکھنڈ کے جمشید پور سرکٹ ہاؤس ایریا میں ہوئی- انکے والد کا نام روین دوگل اور والدہ کا نام جیسی دوگل ہے، انکی دو بہنیں ہیں اوپنیت دوگل اور کشوی دوگل ہے۔

انہوں نے جمیشد پور کے اسکریڈ ہارٹ کنوینٹ اسکول سے اسکولی تعلیم حاصل کی، اور دہلی کے لیڈی شری رام کالج فار ویمن سے سال 2004 میں ریاضی میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی-

اس کے بعد رسیکا نے صوفیہ پولی ٹیکنک سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کیا۔ اداکاری میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایف ٹی آئی آئی سے ایکٹینگ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کیا۔

رسیکا دوگل کو بالی ووڈ میں فلم قصہ میں کیے کام کے لیے جانا جاتا ہے- جسکے لیے انہیں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ٹو پروموٹ ایشن سینما (این نی ٹی پی اے سی) ایوارڈ بھی جیتا ہے-

رسیکا دوگل نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کچھ سال قبل ہی قدم رکھا ہے۔ انہوں نے تقریبا 15 فلمیں 8 ویب سیریز اور کچھ سیریلس میں کام کیا ہے۔ مگر انہیں اصلی پہچان ویب سیریز مرزا پور سے ملی ہے۔

مرزا پور سیریز میں کالین بھیا کی اہلیہ بینا ترپاٹھی کا کردار نبھا کر بحث میں رہی رسیکا نے چھوٹے سے کردار سے اپنا سفر شروع کیا تھا-

رسیکا دوگل نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ٹی وی ایف کی سیریز ہوموروسلی یورس سے قدم رکھا تھا۔ اس سیریز کے بعد رسیکا ایمیزون پرائم کی ویب سیریز مرزا پور میں بینا ترپاٹھی کے کردار میں نظر آئی اور یہی سے ایک الگ پہچان مل گئی۔ اسکے بعد رسیکا نے پچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔

نربھیہ پر مبنی فلم دہلی کرائم میں رسیکا نے ایک چھوٹا لیکن طاقتور رول نبھایا تھا- رسیکا کے اس رول کو لوگوں نے کافی پسند کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rasika (@rasikadugal)

سال 2010 میں اداکارہ رسیکا نے ایکٹر مکول چڈا سے شادی کی- شادی کے بعد بھی وہ فلموں اور ویب سیریز میں مستقل مصروف رہی ہے۔ رسیکا کے انسٹاگرام پر لاکھوں مداح ہیں۔

سال 2007 میں رسیکا نے بالی ووڈ میں شروعات کی اور فلم انور میں نظر آئی- انہوں نے سال 2008 میں آئی فلم تہان سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا-

سال 2007 میں آئی رومانٹک تھریلر فلم انور میں دپتی کا رول نبھایا- اس فلم کو منیش جھا نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں سدھارتھ کوئیرالا، منیشا کوئرالا، راجپال یادو اور نوہید سائروسی نے کام کیا تھا-

سال 2007 میں آئی سائیکولوجیکل تھریلر فلم نو سموکینگ میں بھی نظر آئی- اس فلم کو انوراگ کیشپ نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2008 میں آئی ایکشن تھریلر فلم ہائی جیک میں رسیکا نے نیہا کا کردار نبھایا- فلم میں شائنی اہوجا اور ایشا دیول اہم رول میں تھے- فلم کو کنال شیوداسنی نے ڈائریکٹ کیا تھا-

اسی سال رسیکا نے ایک اور ڈرامہ فلم تہان، میں کام کیا- جس میں انہوں نے نادیرا کا رول نبھایا- فلم میں انوپم کھیر، ساریکا، راہول بوس، جیسے فنکاروں نے کام کیا-

سال 2009 میں آئی مسٹری-ایڈوینچر ہارر تھریلر ڈرامہ فلم اگیات میں انہوں نے سمیرا کا کردار نبھایا- فلم کو رام گوپال ورما نے ڈائریکٹ کیا، فلم میں نتین ریڈی، گوتم روڈ، رسیکا دوگل اور پرینکا کوٹھاری لیڈ رول میں تھے-
سال 2011 میں آئی سائیکولوجیکل ڈرامہ فلم کشے میں کام کیا ، اس فلم میں انہوں نے چھایا کا کردار نبھایا- فلم کو کرن گوور نے ہدایت دی تھی-

سال 2013 میں آئی ایکشن تھریلر فلم اورنگ زیب میں رسیکا نے ترشا پھوگٹ “چھوٹی” کا کردار نبھایا- فلم کو اتل سبھروال نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں رشی کپور، جیکی شراف، ارجن کپور، پرتھوی راج، امریتا سنگھ جیسے فنکار نے کام کیا-

سال 2015 میں آئی انڈین-جرمن ڈرامہ پنجابی فلم میں رسیکا نے نیلی کا کردار ادا کیا- فلم کو انوپ سنگھ نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2016 میں آئی ایکشن ڈرامہ ملیالم فلم کامٹی پادم میں جوہی کا کردار نبھایا- فلم کو راجیو روی نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں ڈولکر سلمان، وینائکن، رومی، جیسے اسٹار نظر آئے-

سال 2018 میں آئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم منٹو میں رسیکا نے صفیہ کا کردار نبھایا- فلم ایک ممتاز اردو مصنف سعادت حسن منٹو کے بارے میں ہے- فلم کو نندیتا داس نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا- فلم میں نواز الدین صدیقی لیڈ رول میں تھے- رسیکا فلم میں منٹو کی اہلیہ کے رول میں تھی-

سال 2017 میں آئی فلم تو ہے میرا سنڈے میں رسیکا نے تسنیم کا کردار نبھایا- فلم کو ملند دھامڈے نے ڈائریکٹ کیا اور ورون شاہ نے پروڈیوس کیا تھا، فلم میں برون سوبتی، شہانہ گوسوامی، اونیاش تیواری، وشال ملہوترا اور رسیکا دوگل اہم رول میں تھے-

سال 2018 میں انہوں نے رومانس ڈرامہ فلم ونس اگین میں سپنا کا رول پلے کیا- فلم کو کنول سیٹھی نے ڈائریکٹ کیا، اور فلم میں شیفالی شاہ اور نیرج کبی نے کام کیا، فلم میں رسیکا سپورٹنگ رول میں تھی-

اسی سال ریلیز ہوئی ڈرامہ فلم حامد میں رسیکا نے عشرت کا رول پلے کیا- فلم کو اعجاز خان نے ڈائریکٹ کیا- فلم میں رسیکا دوگل، وکاس کمار اور طلحہ ارشد اہم رول میں تھے-

رسیکا دوگل نے سال 2020 میں آئی فلم لوٹ کیس اور دربان میں کام کیا- اسکے علاوہ انہوں نے ٹی وی شوز میں بھی کام کیا- جن میں اپنیشاد گنگا، پاؤڈر، رشتہ ڈاٹ کام، قسمت، دریبہ ڈائری، اے سوئٹیبل بوائے شامل ہے-

نیٹ فلکس کی ویب سیریز دہلی کرائم میں آئی پی ایس نیتی سنگھ کے کردار میں نظر آئی۔ اس سیریز میں وہ فزیوتھراپی انٹرن کے معاملے کو سلجھاتے نظر آئی تھی۔ اس سیریز نے کئی ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

رسیکا دوگل نے ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں پرمننٹ روممٹس، ٹی وی ایف ہوموروسلی یورس، دی اسکول بیگ، صاحب بیوی اینڈ بیلی، چٹنی، مرزا پور، میڈ ان ہیون، دہلی کرائم، اور آوٹ آف لو شامل ہے-

رسیکا دوگل نے جو بھی ویب سیریز میں کام کیا اس میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔

تصویر رسیکا کے انسٹاگرام سے لی گئی۔