Type to search

ٹی وی اور فلم

کبیر بیدی برتھ ڈے اسپیشلَ: اپنی مضبوط اداکاری سے شناخت بنائی

کبیر بیدی

فلمی ڈسک، 16 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار کبیر بیدی آج اپنی 75ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ کبیر نے ہندوستانی سنیما میں کئی فلموں میں کام کرکے اپنی مضبوط اداکاری کا ثبوت دیا ہے۔

لیکن کبیر بیدی اپنی فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بحث میں رہے ہیں۔

کبیر بیدی کی پیدائش 16 جنوری 1946 کو ایک سکھ گھرانے میں ہوئی۔ وہ تین بچوں میں سے ایک تھے۔انکے والدے بابا پیارے لال سنگھ بیدی ایک مصنف اور فلسفی تھے۔ اور انکی والدہ فریدہ بیدی انگلینڈ کے شہر ڈربی میں پیدا ہوئی ایک برطانوی خاتون تھی۔ انکے بھائی کا نام رنگا بیدی اور بہن کا نام گل ہیما بیدی ہے۔ کبیر بیدی نے اسکول کی تعلیم اتراکھنڈ کے شینی ووڈ کالج، سے کی۔ اور دہلی کے سینٹ اسٹیفن کالج سے گریجویشن کیا۔

کبیر بیدی نے تھیٹر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر وہ ہندی فلموں کی طرف رخ کیا۔

بیدی ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کیا اور یورپ میں اسٹار بن گئے۔

بیدی نے چار بار شادی کی اور ان کے تین بچے پوجا، سدھارتھ (متوفی) اور آدم تھے۔ ان کی شادی اوڈیسی ڈانسر پروتیما بیدی سے ہوئی تھی۔ ان کی بیٹی پوجا بیدی ایک میگزین / اخباری کالم نگار اور سابقہ ​​اداکارہ ہیں۔

انکا بیٹا ، سدھارتھ  نے 1997 میں 26 سال کی عمر میں خودکشی کرلی تھی۔

اسکے بعد پرتیما سے رشتے خراب ہونے کے بعد انہوں نے برطانوی نژاد فیشن ڈیزائنر سوسن ہمفری سے شادی کی۔

انکا بیٹا ایڈم بیدی، ایک بین الاقوامی ماڈل ہے، انہوں نے ہندی فلم ہیلو؟ کون سے ڈیبیو بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔

سال 1990 کی دہائی کے اوائل میں کبیر بیدی نے ٹی وی اور ریڈیو کی پریزنٹر نکی بیدی سے شادی کی۔ ان سے کوئی اولاد نہیں اور طلاق ہوگیا۔

 ان کی چوتھی اہلیہ پروین دوسنجھ ان سے تقریبا 30 سال چھوٹی ہے۔ پروین اور کبیر قریبی دوست تھے اور دونوں کا 10 سال تک افیئر رہا۔ کبیر نے اپنے 70 ویں سالگرہ پر سال 2016 میں پروین سے شادی کرلی تھی۔ پروین ماڈل اور اداکارہ کے علاوہ پروڈیوسر بھی ہے۔

پروین، کبیر بیدی کی بیٹی پوجا بیدی سے 4 سال چھوٹی ہے۔ پروین اور کبیر کی پہلی ملاقات لندن میں ہوئی تھی۔ کبیر سے شادی کے لیے پروین کے گھر والے راضی نہیں تھے۔ لیکن بعد میں سب مان گئے۔

اس شادی سےکبیر بیدی کی بیٹی پوجا بیدی ناخوش تھی۔ اس بات کو لیکر پوجا نے غصہ بھی ظاہر کیا۔ کبیر بیدی کی پہلی شادی ڈانسر پروتیما بیدی سے ہوئی، جس سے انکی بیٹی پوجا بیدی اور بیٹا سدھارتھ ہوئے۔

انہوں نے جیمز بانڈ کی فلم آکٹوپسی میں ولن کا معاون کردار نبھایا۔

کبیر بیدی نے قریب 60 سے زیادہ انڈین فلموں میں کام کیا۔ سال 2005 میں آئی انکی تاریخی فلم تاج محل: این انٹرنل لو اسٹوری، میں انہوں نے شہنشاہ شاہ جہاں کا کردار نبھایا تھا۔

سال 1971 میں آئی کامیڈی تھریلر فلم ہلچل میں انہوں نے مہیش جیٹلی کا کردار نبھایا۔ فلم کو او پی رلہن نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ فلم میں پریم چوپڑا، ہیلن اور مدن پوری لیڈ رول میں تھے۔ اور اس فلم سے کبیر بیدی اور زینبت امان نے ڈیبیو کیا تھا۔ اور اسی سال انہوں نے فلم سیما میں کام کیا۔

سال 1972 میں انہوں نے راکھی اور ہتکڑی، سزا، انوکھادان، میں کام کیا۔ اور سال 1973 میں کچے دھاگے، یووان، میں کام کیا۔

سال 1988 میں آئی ایکشن تھریلر فلم خون بھری مانگ میں انہوں نے سنجے ورما کا کردار نبھایا۔ فلم کو راکیش روشن نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا تھا۔ فلم میں ریکھا اور کبیر بیدی اہم رول میں تھے۔

کبیر نے بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کی ، انہوں نے فلموں کے علاوہ ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا۔ جن میں سال 1976 میں آئی اٹلی کی چھ حصوں والی ٹی وی سیریز سینڈوکان میں کام کیا۔

کبیر بیدی ٹی وی اور فلم کے علاوہ ریڈیو کے لیے بھی کیا۔ سال 2007 میں چاٹ (اٹالن فکشن)، سال 2912 میں ویمن آف گولڈ، مین آف اسٹیل، سال 2017 میں ٹین آن ٹین، اور بیسٹ آف 2017 جیسے شوز شامل ہے۔

کبیر نے اپنی ایکٹینگ سے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا ہی ساتھ ہی اپنی آواز سے سب کا دل جیتا۔ انہوں نے کئی اشتہارات میں اپنی آواز دی ہے۔ جن میں اپولو ٹائرس، جندال پینتھر، ڈی ایچ ایل، یاماہا، پارلے جیسے اشتہارات شامل ہے۔