Type to search

ٹی وی اور فلم

رشی کپور کا 67 سال کی عمر انتقال، امیتابھ بچن نے ٹویٹ دی معلومات

فلمی ڈسک،30اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں چل بسے۔ اس بات کی معلومات خود امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے دی۔ امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رشی کپور اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں ٹوٹ چکا ہوں۔

کئی بالی اسٹارس نے ٹیوٹ کرکے رشی کپور خراج تحسین پیش کیا۔

بتادیں کہ رشی کپور کو گذشتہ دن ہی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ انکے بڑے بھائی رندھیر کور نے بتایا تھا کہ ایکٹر کو سانس لینے میں پریشانی ہورہی تھی۔

بتادیں کہ 67 سالہ رشی کپور کو چہارشنبہ کی صبح انکے خاندان نے ایچ این ریلائنس ہاسپٹل میں شریک کرایا۔ رشی کپور کے صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکے بڑے بھائی رندھیر کپور نے کہا، وہ ہاسپٹل میں ہے۔

وہ کینسر سے متاثر ہیں اور انہیں سانس لینے میں دقت ہورہی ہے۔ اس لیے انہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ انکی حالت اب مستحکم ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے رشی کپور کو فروری میں بھی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔

رشی کپور کو پہلے دہلی کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ اس بارے میں خود ایکٹر نے بتایا تھا کہ انہیں انفیکشن ہوگیا ہے۔ لیکن دہلی سے ممبئی آنے کے بعد انہیں وائرل فیور کی وجہ سے پھر سے ہاسپٹل میں شریک کرانا پڑا۔

بتادیں کہ گذشتہ روز یعنی 29 اپریل کو عرفان خان بھی اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے۔ اس خبر سے پورا بالی ووڈ صدمے میں تھا اور آج صبح یہ خبر سے بالی ووڈ حیران ہے۔

Tags:

You Might also Like