Type to search

وائرل

پلس سائز ماڈل تنوی گیتا نے ‘بے شرم رنگ’ پر کیا ڈانس کیا

تنوی گیتا روی شنکر

وائرل ڈسک، 6 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی آنے والی فلم پٹھان ریلیز سے ہونے سے پہلے ہی سرخیوں میں ہے- اس فلم کا بے شرم رنگ ہر کسی کی زبان پر ہے- اس گانے پر کئی بالی ووڈ شخصیات اور سوشل میڈیا انفلونسر نے اپنے اپنے انداز میں اس گانے پر ڈانس کرچکے ہیں۔

لوگ اس گانے کے ڈانس اسٹیپس کو اپنے اپنے انداز میں دوبارہ بنارہے ہیں- اس درمیان ایک سوشل میڈیا انفلونسر نے بھی بے شرم رنگ گانے پر ڈانس کیا جسکا ویڈیو وائرل ہورہا ہے- اس انفلونسر کا نام تنوی گیتا روی شنکر ہے اور وہ ڈیجیٹل مواد کریئٹر ہے-

 

تنوی کے انسٹاگام اکاؤنٹ پر ایک لاکھ سے ذیادہ فالوورس ہیں، یہاں وہ اپنی فوٹو اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے- تنوی گیتا پلس سائز خواتین کو فیشن ٹپس بھی دیتی ہے-

 

حال ہی میں تنوی نے اداکارہ دیپیکا پاڈوکون او شاہ رخ خان کے بے شرم رنگ گانے کو ریکریٹ کیا ہے- انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے تنوی نے لکھا بے شرم بنائے، اگر آپ جو پسند کرتےہ یں اور وہی کررہے ہیں-

 

جو آپ کو پسند ہے اسے پہننا اور اپنی پسندیدہ زندگی جینا کسی کی نظروں میں آپکو بے شرم بناتا ہے تو پھر یہ بالکل ٹھیک ہے- ہم سال 2023 میں داخل ہورہے ہیں اور دنیا کو ہم سے کم کچھ نہیں ملنے والا ہے-

 

ویڈیو میں تنوی گیتا روی شنکر پرپل کلر کی بکنی میں نظر آرہی ہے- وہ سمندر کے کنارے ٹہلتے ہوئے بے شرم رنگ گانے کے ہک اسٹیپس کرتی دیکھ رہی ہے-

 

تنوی گیتا روی شنکر کے فینس انکے اس ڈانس کو پسند کررہے ہیں اور انکے اعتماد کی تعریف کررہے ہیں- اس سے پہلے وہ میرا دل یہ پکارے گانے پر بھی ڈانس کرچکی ہے-