Type to search

ٹی وی اور فلم

ابھے دیول کی ٹرائل بائے فائر ویب سیریز کا ٹریلر ریلیز

ٹرائل بائے فائر

فلمی ڈسک، 6 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپھار سینما اسکینڈل کون بھول سکتا ہے؟ 26 سال پہلے ہوئے خوفناک منظر کے زخم آج بھی تازہ ہوجاتے ہیں- اپھار سینما میں سال 1997 میں زبردست آگ لگی تھی، جس میں 59 لوگ زندہ جل گئے اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے تھے-

 

وہ حادثہ ایسا ناسور بن چکا ہے، جسکا درد اور زخم کبھی نہیں بھرپائیں گے اب اسی واقعہ پر ابھے دیول کی سیریز آرہی ہے- ٹرائل بائے فائر، جسکا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، یہ فلم نیٹ فلکس پر 13 جنوری کو اسٹریم کی جائیں گی-
ٹرائل بائے فائر ، کا ٹریلر دیکھنے پر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، اس حادثے میں جتنے بھی لوگوں کی جانیں گئی اور زخمی ہوئے، انکے افراد خادان کو انصاف کے لیے لمبی لڑائی لڑنی پڑی تھی-

اسی پورے واقع اور کو ٹرائل بائے فائر میں دیکھایا گیا ہے- لیکن یہ ویب سیریز اس اپھار سینما آگ لگنے کے واقع کی سازش کا بھی پردہ فاش کرتی نظر آئے گی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhay Deol (@abhaydeol)

 

ٹرائل بائے فائر ٹریلر کی شروعات ایک حسین اور خوبصورت لمحے سے ہوتی ہے- بچے سینما جانے کی تیاری کررہے ہیں اور ماں انہیں ہنسی خؤشی بائے کہتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhay Deol (@abhaydeol)

 

تبھی سینما ہال میں زبردست آگ دیکھایا جاتا ہے- آگ لگ جاتی ہے اور لوگ وہیں پھنس جاتے ہیں، ہر طرف افراتفری کا ماحول بن جاتا ہے-

 

سین کٹ ہوتا ہے اور اگلے ہی پل دیکھایا جاتا ہے کہ ابھے دیول اور راجشی دیش پانڈے اپنے بچوں کو انصاف دلانے کے لیے لڑائی لڑ رہے ہے-

 

بتادیں کہ 1997 میں 14 جون کو فلم ‘بارڈر’ ریلیز ہوئی تھی جس میں سنی دیول، اکشے کھنہ، سنیل شیٹی اور جیکی شراف نے اداکاری کی۔ لوگ اس حب الوطنی پر مبنی فلم کو دیکھنے کے لیے اپھار سنیما ہال پہنچے تھے۔

 

شام پونے پانچ بجے کے قریب سنیما ہال کے گراؤنڈ فلور پر نصب ٹرانسفارمر سے چنگاری نکلی اور پھر آگ ہر طرف پھیل گئی۔ اس آگ نے 59 جانیں لے لیں اور 100 لوگوں کو زندگی بھر کے گہرے زخموں کے ساتھ چھوڑ دیا۔ اب اسی آگ کے واقعے کی کہانی ‘ٹرائل بائے فائر’ کے ساتھ سامنے آئی ہے۔

 

ویب سیریز ٹرائل بائے فائر میں اداکار ابھے دیول اور راج شری دیش پانڈے کے علاوہ راجیش تیلانگ، انوپم کھیر، رتنا پاٹھک شاہ، اشیش ودیارتی اور شلپا شکلا جیسے اداکار شامل ہیں۔ اس ویب سیریز کو پرشانت نائر اور رندیپ جھا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔