Type to search

ٹی وی اور فلم

ادا شرما کی نئی سیریز کمانڈو کا زبردست ٹریلر ریلیز

کمانڈو سیریز

اداکارہ ادا شرما نے خود ہی کیے اسٹنٹ-

ادا شرما کی نئی سیریز ‘کمانڈو’ کا ٹریلر جاری-

ادا کی کمانڈو سیریز کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 11 اگسٹ کو اسٹریم کیا جائے گا-

کمانڈو سیریز میں پریم پریجا بھی ہیں، انہوں نے اور ادا شرما نے سارے اسٹنٹ خود کیے-


فلمی ڈسک، 2 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دی کیرالا اسٹوری جیسی فلم دینے والے وپل امرت لال شاہ اب اپنی نئی ایکشن سیریز کو لیکر بحث میں ہے، جسکا نام کمانڈو ہے-

کمانڈو کا ٹریلر ریلیز کیا جاچکا ہے- جو زبردست ہے- اس میں ادا شرما اور پریم پریجا نظر آئیں گے- پریم اس ویب سیریز سے ایکٹینگ ڈیبیو کررہے ہیں-

 

 

سیریز کی کہانی کمانڈو پریم کے ارد گرد گھومتی ہے، جو ایک ناپاک منصوبے اور بائیو وار کے درمیان پھنسا ہے- ایسے میں وہ اپنے  ملک کے ساتھ ساتھ کمانڈو بھائی کو بچانے کے لیے مشن تیار کرتا ہے، لیکن کیا وہ اس میں کامیاب ہوپائے گا یہ دیکھنا ہوگا؟

 

 

کمانڈو سیریز میں ادا شرما اور پریم کے علاوہ تگمنشو دھولیا، امیت سیال، شریا سنگھ چودھری ، اشتیاق خان اور مکیش چھابڑا بھی ہیں- اس سیریز کو 11 اگسٹ کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر دیکھا جاسکتا ہے-

 

 

 

کمانڈو فرنچائز کی اب تک تین فلمیں آچکی ہے، جنہیں وپل شاہ نے پروڈیوس کیا تھا، ان میں سے دو فلموں میں ادا شرما نظر آئی تھی- وپل شاہ نے کمانڈو 2 اور کمانڈو 3 کے بعد ادا شرما کے ساتھ دی کیرالا اسٹوری میں کام کیا تھا-

فلم میکرس نے 24 جولائی کو کمانڈو سیریز کا ٹیزر ریلیز کیا تھا، جس میں اداکارہ ایکشن کرتی نظر آئی- اداہ شرما اور پریم پریجا نے ‘کمانڈو’ سیریز میں اپنے تمام ایکشن سین خود کیے ہیں-

 

 

 

بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ ادا شرما کا آج یعنی 11مئی 1992 کو ممبئی میں ایک تامل خاندان میں ہوئی۔ وہ فلموں سے ذیادہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویروں اور ویڈیو کو لیکر بحث میں رہتی ہے-

 

 

 

ادا شرما نے اپنے بالی ووڈ ڈیبیو 2008 میں آئی وکرم بھٹ کی فلم 1920 سے کیا تھا، اس وقت انکی عمر 16 سال تھی، اس ہارر فلم میں ادا لیڈ اداکارہ تھی-

Tags:

You Might also Like