Type to search

ٹی وی اور فلم

نوازالدین صدیقی کو بیوی نے بھیجا طلاق کا نوٹس، لگائے سنگین الزام

Nawazuddin Siddiqui wife anjali-aaliya-siddiqui

فلمی ڈسک،18مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے بہترین اداکار نواز الدین صدیقی کو ، انکی اہلیہ عالیہ نے طلاق اور دیکھ بھال کی رقم مانگتے ہوئے نوٹس بھیجا ہے۔ عالیہ کے وکیل ابھے سہائے نے میڈیا کو بتایا کہ میری کلائنٹ عالیہ نے 7 مئی کو قانونی نوٹس اداکار نواز الدین صدیقی کو بھیجا ہے، جس میں طلاق اور مینٹیننس کی مانگ کی ہے۔

وکیل آگے بتاتے ہیں اس وقت ہم لیگل نوٹس اور کیا کیا لکھا گیا ہے، یہ انکشاف نہیں کریں گے ، نوٹس میں لکھی گئی بہت سی باتیں بے حد خفیہ اور حساس ہیں۔ ہم نے یہ نوٹس 7 مئی کو ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجا ہے۔ اس وقت جب حالات مشکل ہے ، ایسے میں اسپیڈ پوسٹ کی سہولت نہیں ہے۔ عالیہ نے 13مئی کو اپنی طرف سے لیگل نوٹس بھیجا تھا۔ اب تک نواز الدین کا کوئی بھی رسپانس نہیں آیا ہے۔

ہمیں یہ معلومات نہیں کہ نواز اس وقت کہاں ہیں ، فی الحال کورٹ بند ہیں، انہیں جواب دینے کے لیے 15 دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے اب تک اپنی اہلیہ کو کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ انکی اہلیہ نے واٹس ایپ کے ذریعہ نوٹس بھیجا ہے، 15دنوں کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی اگر انکا کوئی جواب نہیں آیا تو ہم لیگل ایکشن لیں گے۔

Tags:

You Might also Like