Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اجراء

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی

نئی بیچ کے انتخاب  کے لئےنئی دہلی اور حیدرآباد میں انٹرویوز کا انعقاد


حیدرآباد۔ 12 اگسٹ  ۔پریس ریلیز (پریس نوٹ) سیول سرویسس 2024 – 2023  کی کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس امتحان کے نتائج کا آج حیدرآباد میں ایم ایس کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے اجراء کیا ۔

 

 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے ملک بھر میں منعقدہ انٹرنس ٹسٹ کے  لئے ڈھائی ہزار خواہشمند طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا ۔ انٹرنس ٹسٹ   میں مظاہرہ کی بنیاد پر 199  طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ۔ اس لسٹ کا  مشاہدہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ

 

 

https://mseducationacademy.in/

پر کیا جا سکتا ہے۔ انور احمد نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس  لسٹ کے اجراء کےبعد  اگلہ مرحلہ انٹرویوز کا ہوگا  اس کے لئے دو مراکز پر انتظامات کئے گئے ہیں۔  شمالی ہند کے طلبہ کے لئے انٹرویو زنئی دہلی میں 19 اور 20 اگسٹ کو منعقد ہوں گے جب کہ جنوبی ہند کے طلبہ کے لئے انٹرویوز کاحیدرآباد میں 26 اور 27 اگسٹ کو اہتمام کیا جائے گا۔

 

 

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے مزیدکہا کہ انٹرنس امتحان اور اس کے بعدانٹرویو کے ذریعہ منتخب طلبہ کو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی واقع حیدرآباد میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہا ر کیا کہ ان طلبہ کے لئے یکم سپٹمبر 2023 سے کوچنگ کلاسس کا آغاز ہو جائے گا

 

 

 

جہاں ماہر اساتذہ کے ذریعہ مفت سیول سرویسس کوچنگ دی جائے گی ۔ جس میں مفت کوچنگ کے ساتھ ہی ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کا انتظام بھی مفت رہے گا۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی ایک  جامع لائبریری،  ہائی  اسپیڈانٹرنیٹ  ، ورزش  کے لئےجم اور اسپورٹس کی سہولتوں سے  آراستہ ہے۔

Tags:

You Might also Like