Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی مفت سیو ل سرویسس کوچنگ کے لئے انٹرنس

سیو ل سرویسس کوچنگ

ملک بھر میں 80 سے زآئد مراکز پر7 اگسٹ کو منعقد ہوگا


حیدرآباد 12 جولائی (پریس نوٹ) سیول سرویسس 2022-2023کی کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے اپنے انٹرنس ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ انٹرنس ، ملک بھر میں مختلف مقامات پر قائم 80 سے زآئد مراکز پر7 اگسٹ کو منعقد ہوگا۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے کہا کہ منتخب طلبہ کو ماہرین کی نگرانی میں ماہر اساتذہ کے ذریعہ مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ جس میں مفت کوچنگ کے ساتھ ہی ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کا انتظام بھی مفت رہے گا۔
انور احمد نے مزیدکہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و نوجوانوں سےاپیل کی ہے کہ وہ اکیڈیمی کی ویب سا ئٹ
www.mseducationacademy.in
پر اپنا نام رجسٹریشن کروالیں۔انور احمدنے کہا کہ رجسٹریشن کے لئے بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
مزید معلومات کے لئے ان فون نمبرس پر صبح 9 بجے سے لے کر شام 9 بجے کے درمیان کال کریں۔
9154143322
9550889652

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی بنیاد 2017میں ڈالی گئی تھی جو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کےـ خدمت انیشیئٹیوکے تحت قائم ہے ۔ گذشتہ سال اکیڈیمی میں کوچنگ حاصل کرنے والے دو طلبہ فیضان احمد اور حارث سمئیر نے سیول سرویسس کے امتحان میں شاندار مظاہرہ کیا تھا۔

فیضان احمد نے آل انڈیا 58 اور حارث سمئیر نے آل انڈیا 270 واںرینک حاصل کیا تھا۔ اسکے علاوہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی سے فارغ 20 طلبہ مختلف ریاستوں کے گروپ امتحانات کو کامیاب کرتے ہوئے اعلی عہدوں پر فائض ہوئے۔ اس سال سے ایم ایس آئی اے ایس کے زیر نگرانی تلنگانہ پبلک سروس کے گروپس امتحان کی بھی کوچنگ کا آغاز کیا گیاہے جو کہ آن لائن وآف لائن دونوںطرز پر پیرا عمل ہے ۔

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈ یمی کو برسر کاراور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کی سرپرستی میں چلایا جاتا ہے۔ اکیڈمی اکثر سرونگ اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کو طلبہ کے ساتھ بات چیت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ بیوروکریسی اور انتظامیہ وہ شعبہ ہے جہاں اقلیتی کمیونٹی کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ بیوروکریٹس اور ایڈمنسٹریٹر ہیں جو معاشرے کی ترقی کے لیے فلاحی پروگرام اور پالیسیاں بناتے اور نافذ کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں، ایم ایس نے حیدرآباد میں ایک مفت رہائشی IAS کوچنگ اکیڈ یمی قائم کی ہے تاکہ کمیونٹی کے ذہین دماغوں کو سول سروسز کے امتحان کے لیے تربیت دیتے ہوئے انہیں سول سروسز میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی ایک اچھی لائبریری، انٹرنیٹ کی سہولت اور اہل اساتذہ سے لیس ہے۔

Tags:

You Might also Like