Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس کے طلباء کو آئی آئی ٹی۔جے ای ای (مینس) میں اعلیٰ کامیابی

ایم ایس آئی آئی ٹی

عالمی وباء کے باوجود مختلف زمرے میں آل انڈیا 133 سے لیکر 5000 رینک حاصل


حیدرآباد 13/ستمبر (پریس ریلز): ایم ایس کے طلباء نے عالمی وباء کے نازک ترین صورت کے باوجود آئی آئی ٹی (مینس) کے امتحان میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے %99.9 نشانات حاصل کیا۔ 9 طلباء کو مختلف زمرے میں آل انڈیا 133 رینک سے لیکر 5000 رینک حاصل کیا۔

آج آئی آئی ٹی (مینس) کے جاری نتائج میں ایم ایس کے 2 طلباء نے %99.9 فی صد نشانات حاصل کیا۔ جبکہ 8 طلباء نے کو 99 فی صد سے زائد نشانات ملے۔ 95 فی صد سے زائد نشانات پانے والے طلباء کی تعداد 24 ہے اور 90 فی صد سے زائد نشانات حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد 38 ہے۔

ایم ایس کے ڈائرکٹر افضل الرحمٰن آج پریس کو اس بڑی کامیابی کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آئی آئی ٹی۔جے ای ای (مینس)میں ایم ایس کے 9 طلباء نے مختلف زمرے میں اعلیٰ نشانات حاصل کئے ہیں۔ عبداللہ کو آل انڈیا 133 رینک ملا اور عمل کو 452 رینک جبکہ دیگر 7 طلباء کو 5000 کے اندر رینک حاصل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ کامیابی ایم ایس طلباء کی نمایاں کامیابیوں میں سے ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ کوویڈ۔19 کے لائک ڈاؤن اور نازک ترین صورت حال میں ایم ایس کے لڑکوں نے یہ امتحان لکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر ایسے وقت میں طلباء اپنے فوکس کھودیتے ہیں لیکن ان طلباء نے اپنی پوری توجہ امتحان کی تیاری میں مرکوز کی اور بنا distract ہوئے اپنے گول پرنظر رکھا۔

انہوں نے اس کامیابی پر طلباء، اولیائے طلباء اور تمام اساتذہ کو مبارک باد دیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔
مینجمنٹ نے بلخصوص اپنے تمام اساتذہ شکر ادا کیا جنہوں نے اس نازک دور میں اپنے ظلباء سے لگا تار رابطہ بنائے رکھا اور انکی رہنمائی اور حوصلہ افز ائی کرتے رہے

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاضی میں سب سے اعلیٰ نشانات 99.97 فی صد، فزکس میں 99.95 فی صد اور کیمسٹری میں 99.89 فی صد نشانات انہوں نے بتای کہ ایم ایس کے طلباء نے ریاضی فزکس اور کیمسٹری میں سب سے اعلیٰ نشانات حاصل کیا ہے جو بلترتیب 99.97 فی ضد، 99.95 فی صد اور 99.89 فی صد ہے۔

۔1۔ عبداللہ محمد۔133 رینک
۔2۔ عمل۔452 رینک
۔3۔ شیخ سمیر۔841 رینک
۔4۔ عمیر سورتی۔992 رینک
۔5۔ سالم اسلم۔1910 رینک
۔6۔ عفّان سوانور۔2156 رینک
۔7۔ محمد سینان۔2919 رینک
۔8۔ سہل فراز صدیقی۔3679 رینک
۔9۔ صمید حسین۔4798 رینک

Tags:

You Might also Like