Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس کے طلباء نے 991 نشانات کے ساتھ ایک بار پھر اسٹیٹ ٹاپ رینک حاصل کیا،2 طلباء کو 99%نشانات

MS students get state top rank again with 991 marks

حیدرآباد، 18/جون:۔ (پریس ریلیز) انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج میں ایم کے طلباء ایک بار پھر 991 نشانات لاکر اسٹیٹ ٹاپ رینک حاصل کیا۔ جبکہ17 طلباء نے 98% نشانات لائے۔

مہروز نساء

تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی طرف سے جاری آج ریزلٹ میں ایم ایس کی مہروز نساء (ہال ٹکٹ نمبر۔ 2060212653) نے BiPC زمرہ میں 991 نشانات لاکر اسٹیٹ ٹاپ کا اعزاز حاصل کیا۔جبکہ اقبال النساء زیبا نے (ہال ٹکٹ نمبر 2060213219) نے 990 نشانات لاکر دوسرا مقام حاصل کیا۔

 

ایم ایس کے سینئر ڈائرکٹر معظم حسین آج پریس کو اس کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ ایم ایس کے 2 طلباء نے ایک بار پھر انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بلترتیب 991اور 990 نشانات لاکر ملت کا سر فخر سے اونچا کردیا۔انہوں نے بتایا کہ امسال سیکنڈ ائیر انٹرمیڈیٹ میں 17 طلباء نے 98% نشانات حاصل کیئے جب کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر میں 7 طلباء نے 98%نشانات حاصل کیا۔

 

ایم پی سی کیٹگری میں عمتر رحیم حالا (ہال ٹکٹ نمبر2061218295)نے 987نشانات حاصل کیا۔ ملحیہ ضیاء موہی الدین (ہال ٹکٹ نمبر2061225770) نے 981 نشانات اور مہوش (ہال ٹکٹ نمبر2061225810) نے 980نشانات

(1مہروز نساء (ہال ٹکٹ نمبر 2060212653) 991 نشانات
(2 اقبال النساء زیبا (ہال ٹکٹ نمبر2060213219) 990 نشانات
(3 وردھا شمایم (ہال ٹکٹ نمبر 2060212942) 990 نشانات
(4سمیرا محسین(ہال ٹکٹ نمبر 2060206689) 987 نشانات
(5حفصہء (ہال ٹکٹ نمبر2060211597) 986 نشانات
(6سیدہ نورین فاطمہ (ہال ٹکٹ نمبر 2060213288) 985 نشانات
(7سفرینہ ای ایس (ہال ٹکٹ نمبر 2060231585) 985 نشانات
(8صومیہ (ہال ٹکٹ نمبر2061219305) 985 نشانات
(9زہرہ صباحت (ہال ٹکٹ نمبر 2061219517) 985 نشانات
(10مدیحہ احمد ( ہال ٹکٹ نمبر2061219483) 984 نشانات

(11شامنہ پی وی (ہال ٹکٹ نمبر 2060212856) 984 نشانات
(12مہرہ رخسار (ہال ٹکٹ نمبر 2060213255) 983 نشانات
(13مریم تقدیس (ہال ٹکٹ نمبر 2060211839) 981 نشانات
(14سیدہ عدیبہ نوشین (ہال ٹکٹ نمبر 2060231481) 980 نشانات
جبکہ فرسٹ ائیر ٹاپر کی فہرسٹ میں 7 طلباء شامل ہے۔

(1 ممتاز خالد (ہال ٹکٹ نمبر 2061122683) 500/490 نشانات
(2 محمد فہد (ہال ٹکٹ نمبر 2060132753) 500/490 نشانات
(3 سید نمیر انجم (ہال ٹکٹ نمبر 2061127471) 500/488 نشانات
(4 ثانیہ مہرین (ہال ٹکٹ نمبر 2060108876) 470/465 نشانات
(5 سمیہ رئیس خاں (ہال ٹکٹ نمبر 2060109155) 400/434 نشانات
(6 سمیہ محمد عبدالحکیم (ہال ٹکٹ نمبر 2060133144) 440/434 نشانات
(7 فرحین محمد ہشمت (ہال ٹکٹ نمبر 2060114583) 440/434 نشانات

 

ایم ایس کے چیرمین محمد عبدالطیف خان نے کہا کہ ایم ایس کی شروع سے ہی یہ کوشش رہی کہ ایم ایس کے طلباء تعلیم کے میدان میں سر فہرست رہیں اس نشانہ کو سامنے رکھتے ہوئے ہی طلباء کو ایم ایس اسکول اور کالجوں میں تعلیم دی جاتی ہے جسکا نتیجہ یہ ہے کہ ہر سال ایم ایس کے طلباء اسٹیٹ ٹاپ رینک حاصل کرلینے ہیں۔انہوں نے اس کامیابی پر طلباء، اولیائے، طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ ٹاپ رینک کی اعلیٰ نشانات لانے میں طلباء کی تعداد میں بھی سال با سال اضافہ ہو جاتا رہا ہے۔ اور پورا سہرا ہمارے طلباء اور اساتذہ کو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ایم ایس کے 1106 طلباء نے 90% سے لیکر 98% فی صد کے نشانات حاصل کیا تھا۔جب کہ 20 طلباء نے 98% سے اوپر نشانات لائے۔ دو طلباء نے 987 نشانات کے ساتھ سیٹیٹاپر کا مقام حاصل کیا۔

سینئر دائرکٹر معظم حسین نے اولیاء طلباء کو مبارک دی اور کہا کہ اس کامیابی کا سہرا خصوصاً ماؤں کے سر باندھ جائے گا۔

انہوں نے طلباء کو  موٹیویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وآپ سیول سرویسز میں اپنا کیریئر بنانے کی سعی کریں۔ ایم ایس کے مینیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے بتایا کہ ایم ایس نے حالیہ کوویڈ۔19 کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے کو پوری طرح ہم اہنگ کرلیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں طلباء کی تعلیم کا نقصان نا ہو اسکے لئے ایم ایس نے ,ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بلینڈیڈ لرننگ استعمال کرنا شروع کردیا ہے اور موجودہ وقت میں سوشل ڈسیٹینسنگ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے طلباء کو آن لائن کے ذریعہ کلاسیز لی جا رہی ہے۔

ایم ایس نے اپنی ریسرچ ٹیم کے ذریعہ نصاب کو ای۔لیسن میں منتقل کردیا ہے تاکہ طلباء تعلیم کو اس نئے ماحول میں تعلیم حاصل کرنے میں کوئی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

 

مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے بتایا کہ ایم ایس مینجمنٹ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ طلباء شاندار ریزلٹ کریں۔ اپنے عملی زندگی میں ایک کامیاب کامل مسلمان بن کرزندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ملک کا ایک ایسا منفرد تعلیمی ادارہ ہے جہاں طلباء کو ماڈرن تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی بھی تعلیم سے اراستہ کیا جاتا ہے۔ انہیں اسلامی علوم سے بھی واقفیت کرایا جاتا ہے تا کہ وہ ایک عملی مسلمان بنکر اپنے کام سے ملک و ملت کو فیض پہنچائیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ 15 برسوں سے ایم ایس کے طلباء انٹر کے امتحان میں لگاتار اسٹیٹ لیول ٹاپ مارکس لانے کی روایت بنا چکے ۔ گزشتہ برس بھی انٹر کے نتائج میں ایم ایس کی کارگردگی شاندار رہی۔انٹر فرست ائیر میں دو طالبات نے اسٹیٹ 1 رینک حاصل کیا جبکہ انٹر سکنڈ ائیر میں 16 طالبات نے98%سے زیادہ نشانات حاصل کئے۔ وہیں ڈگری کے امتحان میں ایم ایس کے طلباء نے یونیورسٹی 2 رینک حاصل کیا ہے۔ اور حالیہ جاری آئی آئی ٹی (مینس) کے امتحان میں ایم ایس کے11 طلباء نے 99%سے بھی زیادہ نشانات حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی اور یو سی ای ای ڈی میں تین طلباء نے اے آئی آر رینک حاصل کیا۔

 

Tags:

You Might also Like