Type to search

ٹی وی اور فلم

متھلا پالکر برتھ ڈے اسپیشل : اپنی زبردست اداکاری سے انڈسٹری میں پہچان بنائی

متھلا پالکر

فلمی ڈسک، 12 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم کٹی بٹی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنی والی ایکٹر ، سنگر اور یوٹیوبر اداکارہ متھلا پالکر آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ اور جلد ہی کاجول کی تری بنگھا فلم نظر آنے والی ہے۔

انکی ڈیبیو بالی ووڈ فلم (2015) کٹی بٹی – 

انکی ڈیبیو مراٹھی فلم (2017) مرامبا – 

انکی ڈیبیو ویب سیریز (17-2016) گرل ان دی سٹی – 


متھلا پالکر کی پیدائش 12 جنوری 1993 کو ممبئی میں ایک مراٹھی گھرانے میں ہوئی۔ وہ ایک اداکارہ ہے۔ انہیں ٹی وی سیریز گرل ان دی سٹی اور نیٹ فلکس کی لٹل تھنگس کے لیے جانا جاتا ہے۔

 

انکی ایک بہن ہے جو لاس اینجلس میں رہتی ہے۔

متھلا کو پہچان سال 2016 میں پچ پرفیکٹ اور انا کینڈرک کے ’کپ (گانے)‘ سے متاثر ہوکر ان کے گائے گئے مراٹھی ورژن کے گانے کے ساتھ ملی۔ میتھلا کے اس کپ گانے نے یوٹیوب پر کافی شہرت حاصل کی اور خواب وائرل ہوا۔

 

 

متھلا پالکر کو سال 2018 میں فوربس انڈیا نے 30 سال سے کم عمر کی نوجوان کامیاب شخصیات کی فہرست 30 انڈر 30 میں شامل کیا۔

 

متھلا پالکر نے پہلی بار انٹر اسکول ڈراما مقابلہ میں ساتویں جماعت میں رہتے ہوئے اداکاری کی۔ انہوں نے چند ٹی وی کمرشل اشتہارات میں بھی کام کیا جن میں میگی، ٹاٹا ٹی جیسے اشتہارات شامل ہے۔

متھلا پالکر نے باندرا کے ایم ایم کے کالج سے ماس میڈیا (بی ایم ایم) میں گریجویٹ کیا۔گریجویشن کے بعد میتھلا نے آڈیشن کوثر تھیٹر پروڈکشن (کیو ٹی پی) کے کوثر پدمسی کو دیا۔ متھلا نے کتھک میں تربیت لی، اور لاس اینجلس میں سٹیلا ایڈلر اسٹوڈیو آف ایکٹنگ میں اداکاری کا  کریش کورس بھی کیا ہے۔

 

سال 2014 میں انہوں نے مراٹھی شارٹ فلم ’ ماجھا ہنی مون‘ میں روجوٹا  کا کردار نبھایا،  اس فلم کو کرن اسنانی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

سال 2015 میں انہوں نے بالی ووڈ میں رومانس کامیڈی ڈرامہ  فلم کٹی بٹی سے ڈیبیو کیا۔ اس فلم میں انہوں نے کوئل کبرا کا کردار نبھایا۔اس فلم کو نکھل اڈوانی نے ڈائریکٹ اور اسے یو ٹی وی موشن پکچرز کے بینر تلے سدھارتھ رائے کپور نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم میں عمران خان اور کنگنا رناوت لیڈ رول میں تھے۔

 

سال 2017 میں آئی مراٹھی رومانٹک ڈرامہ  فلم  مرامبا میں انہوں نے اندو کا رول پلے کیا۔ یہ انکی ڈیبیو مراٹھی فلم تھی۔ اور اس فلم کے کردار کے لیے انہیں پہلا فلم فیئر ملا۔ اس فلم کو ورون نارویکر نے ڈائریکٹ کیا۔ فلم میں ایمی واگھ اور میتھلا پالکر نے اہم کردار نبھایا۔

سال 2018 میں عرفان خان کی روڈ کامیڈی ڈرامہ فلم ’کاروان‘ میں انہوں نے تانیا کا کردار نبھایا۔ اس فلم کو اکرش کھرانا نے ڈائریکٹ کیا۔ اور رونی اسکروالا اور پریتی راٹھی گپتا نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم میں عرفان خان، ڈولکر سلمان اور میتھلا پالکر لیڈ رول میں تھے۔

سال 2019  میں آئی ہندی کامیڈی ڈرامہ فلم چوپ اسٹکس میں انہوں نے نرما کا رول پلے کیا۔ اس فلم کو سچن یاردی نے ڈائرکٹ اور اشوینی یادری نے پروڈیوس کیا۔ فلم میں ابھے دیول اور متھلا پالکر لیڈ رول میں تھے۔ یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیزہوئی تھی۔

 

سال 2020 میں آئی امریکن فیمیلی ہارر فلم ’اے بے بی سیٹر گائیڈ ٹو مونسٹر ہنٹینگ‘ میں انہوں نے کیمیو رول کیا۔ اسے ریچل طلالے نے ڈائریکٹ کیا۔ یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔

سال 2021 میں نیٹ فلکس پر آنے والی سماجی مسائل پر مبنی تری بھنگا – تیڑھی میڑھی کریزی میں انہوں نے ماشا کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں کاجول، تنوی اعظمی اور میتھلا پالکر لیڈ رول میں ہے۔

 

سال 2016سے اب تک بنداس چینل پر نشر ہونے والے شو ’گرل ان دی سٹی‘ میں انہوں نے میرا سہگل کا کردار نبھایا۔

 

سال 2016 میں نیٹ فلکس اور پوکیٹ ایسز اور نشر ہوئے شو لٹل تھنگس میں انہوں نے کاویا کلکرنی کا کردار نبھایا۔اس میں متھلا پالکر اور دھرو سہگل لیڈ رول میں ہے۔ اس کا پہلا پریمیر پوکیٹ ایسز کے چینل ڈائس میڈیا پر اکتوبر 2016 میں پانچ قسط کے ساتھ ہوا تھا۔

سال 2016 میں ارے پر نشر ہوئے شو ’آفیشل چوکیاگیری‘ میں انہوں نے ملی کا کردار نبھایا۔ اس میں سنی کوشال ، گوپال دت ، متھلا پالکر ، آہانا کمرا نے اہم رول نبھائے۔

 

سال 2020 میں نیٹ فلکس پر نشر ہوئے مسبا گپتا پر مبنی بائیوگرافیکل اسٹریمنگ ٹیلی ویژن سیریز ’مسبا مسبا‘ میں نظر آئی۔ سونم نائر نے اسے تحریر اور ڈائریکٹ کیا۔ اور اشوینی یاردی ونی یارڈ فلمز نے پروڈیوس کیا۔

 

 

انہوں نے چند تھیٹر پلے میں بھی کام کیا جن میں ’تنی کا کہانی‘ آج رنگ ہے، دیکھ بہین جیسے تھیٹر کیے۔

متھلا پالکر کو سال 2018 میں ڈبلیو بی آر آیکونیک اچیور ایوارڈ موسٹ پرومیسنگ ایکٹر کا ایوارڈ ملا۔

 

میتھلا پالکر کو سال 2018 میں مراٹھی فلم مرامبا کے پرفارمینس کے لیے 4ویں جیو فلم فیئر ایوارڈ مراٹھی کا بہترین ڈیبیو ایوارڈ ملا۔