Type to search

بزنس

ریلائنس کا چیٹ باٹ اسسٹنٹ کرے گا 30 لاکھ شیئر ہولڈرز کی مدد

ریلائنس چیٹ باٹ اسسٹنٹ

نئی دلی۔ 22 جون، 2021 (پریس نوٹ) اپنی ایک خاص پہچان بنا چکا، ریلائنس انڈسٹریز کا وہاٹس ایپ چیٹ باٹ اسسٹنٹ ایک بار پھر کمپنی کی دوسری آن لائن اے جی ایم کی پوری معلومات کے ساتھ حاضر ہے۔ چیٹ باٹ اسسٹنٹ ریلائنس کے 30 لاکھ سے زیادہ شیئر ہولڈرز کے سوالات کے جوابوں کے ساتھ تیار ہے۔ ریلائنس نے پہلی بار چیٹ باٹ کا استعمال گذشتہ سال رائٹس ایشو کے دوران کیا تھا۔ چیٹ باٹ کو Jio Haptik نے بنایا ہے جس نے کورونا کے خلاف حکومت ہند کے چیٹ باٹ کو تکنیکی مدد مہیا کرائی تھی۔

ریلائنس کا یہ چیٹ باٹ اسسٹنٹ ایک دم آسان طریقے سے کام کرتا ہے۔ شیئر ہولڈروں کے ذریعہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جواب تو چیٹ باٹ دے گا ہی، ساتھ ہی اے جی ایم کیلئے کیا کرے یا کیا نہ کریں جیسی معلومات بھی چیٹ باٹ دستیاب کرائے گا۔ اے جی ایم میں ووٹنگ کے علاوہ، ڈیویڈنڈ اور ٹیکس جیسے اہم مدعوں پر بھی شیئر ہولڈروں کے سوالات کا جواب دینے میں چیٹ باٹ اہل ہے۔ چیٹ باٹ کے سٹور میں شیئر ہولڈروں یا یوزرس کے ذریعہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جواب کے طور پر کئی ویڈیو اور ڈاکیومنٹ بھی دستیاب ہیں۔ جن کے لنک اور کاپی چیٹ باٹ مہیا کرائے گا۔

شیئر ہولڈر ریلائنس اے جی ایم میں حصہ لینے کے لئے لائیو میں لاگ اِن کر آئندہ منصوبوں کو سمجھ سکتے ہیں۔

ملک 5 جی کے دہانے پر کھڑا ہے، ایسے میں ملک بھر کی نگاہیں ریلائنس کی44 ویں اے جی ایم میں ہونے والے اعلانات پر ٹکی ہیں۔ آن لائن اے جی ایم میں ہزاروں کے حصہ لینے کی توقع ہے۔

آر آئی ایل کے اے جی ایم وہاٹس چیٹ باٹ اسسٹنٹ کو آسانی سے ایکسس کیا جاسکتاہے۔
– سب سے پہلے +917977111111 کو اپنے موبائل میں سیو کریں۔
– اوپر لکھے نمبر کے میسج باکس میں’Hi‘ لکھ کر بھیجیں۔
– چیٹ باٹ اسسٹنٹ کو سوال بھیجیں۔
-ایک بار جب آپ اسے بھیج دیتے ہیں،تو ایک فوری میسج آپ کو آپشنز کا ایک مینو دے گا۔
– آگے بڑھنے کیلئے درکار متبادل چنیں۔

Tags:

You Might also Like