Type to search

ٹی وی اور فلم

میوزک ویڈیو “رہائی” میں نظر آئیں گی اداکارہ پراچی دیسائی

میوزک ویڈیو رہائی

فلمی ڈسک، 23 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2008 میں فلم راک آن سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی اداکارہ پراچی دیسائی اپنی ایکٹینگ سے ناظرین کے دلوں میں زبردست جگہ بنائی ہے- پراچی دیسائی کا میوزک ویڈیو رہائی کل یعنی 22 جون 2021 کو ریلیز ہوگیا –

میوزک ویڈیو رہائی میں پراچی دیسائی، مسٹر ورلڈ کا اعزاز جیتنے والے پہلے ایشین فاتح اور اداکار روہیت کھنڈیلوال کے ساتھ نظر آئیں-

 

رہائی میوزک ویڈیو کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی پراچی نے گانے کا فرسٹ لک پوسٹر بھی جاری کردیا تھا- پوسٹر جاری کرتے ہوئے پراچی نے لکھا تھا، # رہائی جلد ہی آرہا ہے- فرسٹ لک پوسٹر کی بات کریں تو اس میں روہت کھنڈیلوال کشتی میں اداس بیٹھے دیکھائی دیئے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Prachi Desai (@prachidesai)

 

میوزک ویڈیو البم کے پروڈیوسر راج جیسوال نے بتایا کہ یہ البم تفریح ​​سے بھر پور ہے ۔

یاسر دیسائی نے اس گانے کو گایا ہے، تو وہیں اسکے بول سنجیو چترویدی نے لکھے ہیں- اس گانے کے ڈائریکٹر نوجیت بوتر ہیں- گنے کے پوسٹر میں پراچی کے لک کی خوب تعریف ہورہی ہے-

پراچی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ آخری بار زی5 کی ویب سیریز سائلنس کین یو ہیئر اٹ؟ ، میں نظر آئی تھی- اس شو میں منوج باجپائی بھی اہم کردار میں تھے-

بتادیں کہ پراچی دیسائی کی پیدائش 12 ستمبر 1988 کو گجرات کے سورت میں ہوئی۔ دیسائی ، گجرات کے سورت ، انکے والد نرنجن دیسائی اور والدہ امیتا دیسائی ہیں۔

پراچی دیسائی کو ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مقبولیت ایکتا کپور کے سیریل قسم سے، انہیں شہرت ملی۔ اس سیریل کے بعد وہ اتنی مقبول ہوئی کہ انہیں فلموں سے آفر آنے لگے۔

پراچی راک آن، لائف پارٹنر، ونس آپن اے ٹائم ان ممبئی، تیری میری کہانی، بول بچن، آئی می اور میں، پولیس گری، ایک ویلن، اظہر، راک آن 2، کاربن، جیسے فلموں میں کام کیا۔

دیسائی نے ٹیلی ویژن کی دنیا سے بالی ووڈ میں بھی اپنی زبردست پہچان بنائی۔

Tags:

You Might also Like