Type to search

ٹی وی اور فلم

مہیما چودھری بریسٹ کینسر سے لڑ رہی ہیں جنگ

مہیما چودھری بریسٹ کینسر

فلمی ڈسک، 10 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ادکارہ مہیما چودھری کے فینس کے لیے بری خبر ہے، اداکارہ بریسٹ کینسر جیسے خطرناک بیماری سے متاثر ہوگئی ہے- اس بات کی معلومات بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے دی-

انہوں نے سوشل میڈیا پر مہیما چودھری کا ویڈیو شیئر کرکے بتایا کہ وہ بریسٹ کینسر سے لڑ رہی ہے- ویڈیو میں مہیما چودھری کے بال اتارتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

 

کینسر بالی ووڈ کے کئی ستاروں کو اپنا شکار بنا چکا ہے، اس بیماری سے بہت سے اسٹارس لڑکر جیت چکے ہیں-
انوپم کھیر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہیما چودھری کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، اس ویڈیو میں اداکارہ اپنے بریسٹ کینسر کے بارے میں بتاتی دیکھائی دے رہی ہے-

 

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انوپم کھیر نے مہیما چودھری کے لیے پوسٹ بھی لکھا ہے- انہوں نے پوسٹ میں لکھا، مہیما چودھری کی ہمت اور کینسر کی کہانی: میں نے ایک مہینے پہلے اپنی 52ویں فلم دی سگنیچر کے لیے امریکہ سے انہیں کال کیا تھا-

اداکار نے پوسٹ میں آگے لکھا، ہمارے بات چیت میں معلوم ہوا کہ مہیما کو بریسٹ کینسر ہے، اسکے بعد ہمارے درمیان یہ صاف بات چیت ہوئی- انکا اندازا دنیا کی سبھی خواتین کو امید دیتا دیکھائی دیگا-

وہ چاہتی تھی کہ میں انکے اس خلاصے کا حصہ بنوں، وہ مجھے امید پرست کہتی ہے، لیکن پیاری مہیما آپ میری ہیرو ہے، دوست ہے، انہیں اپنا پیار، نیک تمنائیں، دعائیں بھیجیں-

انوپم کھیر نے پوسٹ کے آخر میں لکھا، وہ سیٹ پر واپس آگئی ہے جہاں وہ تعلق رکھتی ہے، وہ اڑنے کے لیے تیار ہے- انوپم کھیر کا یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بتادیں کہ مہیما چودھری کی پیدائش 13 ستمبر 1973 کو دارجیلنگ میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے جو بالی ووڈ کی فلموں میں نظر آئی- مہیما چودھری کا پیدائشی نام ریتو چودھری ہے-

سبھاش گھئی نے انھیں 1997 میں ریلیز ہوئی فلم پردیس میں بریک دیا- فلم کامیاب رہی اور بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بارئے ڈیبیو جیتا-

حال ہی میں، انوپم کھیر کی اہلیہ کرن کھیر کو بھی ملٹیپل مائیلوما (پلازما سیلز کے کینسر) کی تشخیص ہوئی تھی، جس کا علاج جاری ہے۔ یہ خبر انوپم کھیر اور اداکارہ کے بیٹے سکندر کھیر نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔

اداکارہ سونالی بیندرے کو سال 2018 میں میٹاسٹیٹک کینسر کا پتہ لگا، جسکے علاج کے لیے وہ نیویارک پہنچی- سونالی نے کئی سونالی نے کئی مواقع پر اپنے مداحوں کو اپنی جیت کی کہانی سنائی ہے۔

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشیپ کو بھی سال 2018 میں چھاتی کے کینسر کا پتہ لگا- جب طاہرہ کینسر سے متاثر تھی تب انکے شوہر آیوشمان مضبوطی سے انکے ساتھ کھڑے رہے-

اداکارہ لیزا رے نے اپنے بلڈ کینسر کی بات قریب ایک سال تک سب سے چھپا کررکھی تھی- وہ اپنی اس بیماری کے لیے ایک طرف علاج لے رہی تھی وہیں دوسری طرف ایکٹینگ کا کام بھی جاری رکھا- انہیں سال 2019 میں پہلی بار اس بیماری کا پتہ چلا، لیزا کو بھی کرن کھیر کی طرح متاثر تھی-

Tags:

You Might also Like