Type to search

قومی

مہاراشٹرا میں 30 جون تک بڑھایا گیا لاک ڈاون

maharashtra

مہاراشٹرا،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے۔ ہندوستان سے ایک لاکھ 82 ہزار سے ذیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ وہیں 5100 سے ذیادہ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔ اس درمیان بڑھتے کورونا کے معاملے کو دیکھتے ہو’ے مہاراشٹرا کی ادھوے ٹھاکر حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن کو 30جون تک بڑھا دیا ہے۔ ضروری کاموں کو چھوڑ کر پورے ریاست میں رات 9 بجے سے صبح 5بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔ بتادیں کہ مہاراشٹرا میں کورونا سے سب سے ذیادہ متاثر ریاست ہے۔

مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 65 سے ذیادہ معاملے ہیں، وہیں 2100 سے ذیادہ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔ ایک دن پہلے ہی مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں ڈھیل کا اعلان کیا تھا اور ان۔لاک 1 کو لیکر نئے ہدایات جاری کیے ہیں۔ بتادیں کہ مہاراشٹرا حکومت بھی تین مرحلوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like