Type to search

ٹی وی اور فلم

مدھر بھنڈارکر کی فلم انڈیا لاک ڈاؤن، ڈسمبر میں زی5 پر ہوگی ریلیز

انڈیا لاک ڈاؤن

فلمی ڈسک، 2 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2020 کی کئی تلخ یادیں آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہیں، جہاں ایک طرف ملک میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہی تھی تو دوسری جانب ملک گیر لاک ڈاؤن میں لوگ زندگی گزارنے کے لیے درکار چیزیں حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔

فلم ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر کی آنے والی فلم انڈیا لاک ڈاؤن کی ریلیز تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے، یہ فلم اسی سال یعنی 2 ڈسمبر 2022 کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم زی5 پر ریلیز ہوگی-

 

بتادیں کہ مدھر بھنڈارکر نے اس فلم کا اعلان کو ایپ پر کیا ہے- اس فلم کی کہانی ہندوستان میں لگے لاک ڈاؤن کو لیکر ہے- اس فلم میں دیکھایا جائے گا کہ کیسے چار زندگیاں لاک ڈاؤن میں متاثر ہوئی اور انکی زندگی میں کیا اثر پڑا-

 

میکرز نے لاک ڈاؤن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے، جس میں فلم کی اسٹار کاسٹ بڑی تعداد میں کھڑی نظر آرہی ہے۔ اور چاروں طرف سے زنجیر سے بندھے نظر آرہے ہیں۔

اس فلم میں چار اہم کرداروں کی الگ الگ کہانی کے ذریعہ ہندوستان میں کورونا وبا کے دوران لگے پہلے لاک ڈاؤن کی کہانی کو بیاں کیا ہے-

یہ فلم ڈاکٹر جینتی لال گڈا (پین اسٹوڈیو) نے پیش کیا اور مدھر بھنڈارکر انٹرٹینمنٹ ، پرناو جین، دھول جینتی لال گڈا اور اکشے جینتی لال گڈا نے پروڈیوس کیا ہے- اس فلم میں پرتیک ببر، شویتا باسو پرساد، سائی تمہنکر ، آہانا کمرا، زرین شہاب ، عائشہ ایمان، ستوک بھاٹیہ اور سنند ورما جیسے فنکار نظر آئیں گے-

بتادیں کہ مدھر بھنڈارکر نے اس فلم کو لاک ڈاؤن کے دوران شوٹ کیا تھا-
اس فلم میں چار کرداروں کی الگ الگ کہانی کے ذریعہ ہندوستان میں کورونا وبا کے دوران لگے پہلے لاک ڈاؤن کی کہانی کو بیاں کرتی ہے، اداکارہ شویتا باسو پرساد سیکس ورکر کا رول پلے کررہی ہے- انکے ذریعہ وبا کے دوران سیکس ورکر کی حالت زار پر توجہ مرکوز کی گئی ہے-

اس فلم کا پہلا پوسٹر سال 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔ اس پوسٹر کے ذریعے مدھر بھنڈارکر نے اپنی فلم کا اعلان کیا تھا اور آج انہوں نے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم سچے واقعے پر مبنی ہو گی۔

بتادیں کہ مدھر بھنڈارکر کے ڈائریکشن میں تمنا بھاٹیہ کی فلم ببلی باؤنسر ریلیز ہوئی تھی-