Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ببلی باؤنسر کا ٹریلر جاری، ستمبر میں ریلیز ہوگی تمنا بھاٹیہ کی فلم

فلم ببلی باٰؤنسر

فلمی ڈسک، 8 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تمنا بھاٹیہ نے ساؤتھ کی فلموں میں خوب نام کمایا ہے، تمنا بھاٹیہ نے سال 2005 میں فلم چاند سا چہرا سے اپنے کیریئر کی شروعات کی لیکن یہ فلم کب آئی اور کب چلے گئی لوگوں کو یاد بھی نہیں ہے-

 

اسکے بعد انہوں نے ساؤتھ کی انڈسٹری میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اسٹار اداکارہ بن گئی-
تمنا بھاٹیہ اب بالی ووڈ پر اپنا دم دیکھانے کے لیے فلم ببلی باؤنسر لیکر آرہی ہے- اس فلم کا ٹریلر پیر کو ریلیز ہوا، جسے زبردست رسپانس ملا ہے-

 

مدھر بھنڈارکر کے ڈائریکشن میں تمنا اپنے اب تک کے کرداروں سے الگ نظر آرہی ہے- تمنا فلم میں لیڈی باؤنسر کے کردار میں ہے-

 

فلم باہوبلی کی کامیابی کے بعد توقع تھی کہ تمنا بھاٹیہ کے لیے بالی ووڈ میں خوب فلمیں ملیں گی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

 

ساؤتھ میں ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں سپر ہٹ ہو رہی تھیں اور بالی ووڈ میں تمنا کی ‘بولے چوڑیاں’ اور ‘چور نکل کے بھاگا’ جیسی فلموں سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔ دریں اثنا، مدھر بھنڈارکر نے انہیں اپنی فلم ‘ببلی باؤنسر’ کے لیے کاسٹ کیا۔

 

تمنا نے اس فلم کو لیکر کہا کہ انہیں اس فلم سے نہ صرف بہت امیدیں ہیں بلکہ اس الگ ہٹکے کردار کے لیے وہ بہت پرجوش بھی ہے-

 

 

تمنا نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، اسولا فتح پور کی چوری، یہاں کچھ کرنے کے لئے باؤنسرینگ!
تیار ہوجائیں، ببلی باؤنسر، ٹریلر جاری!

 

فلم ببلی باٰؤنسر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 23 ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے- یہ فلم ہندی کے علاوہ تمل اور تیلگو میں بھی ریلیز ہورہی ہے-

 

فلم ببلی باؤنسر کو مدھربھنڈارکر نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس فلم کی تحریر امیت جوشی، آرادھنا اور مدھر بھنڈارکر نے کی ہے- وہیں فلم کو ونیت جین اور امریتا پانڈے پروڈیوس کررہے ہیں، پروڈکشن کمپنیز اسٹار اسٹوڈیو اور جنگلی پیکچرز ہیں- فلم کے ڈسٹربیوٹر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ہے-

فلم ببلی باٰؤنسر میں تمنا بھاٹیہ کے علاوہ ابھیشک بجاج، سوربھ شکلا، سپریا شکلا اور ساحل وید، جیسے فنکار اہم کردار میں ہے-

 

تمنا بھاٹیہ نے سال 2000 میں آئی فلم باہوبلی میں اونتیکا کا رول نبھایا تھا- جسے خوب پسند کیا گیا- بتادیں کہ تمنا اب تک 3 زبانوں میں 50 سے زیادہ فلمیں کر چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like