Type to search

ٹی وی اور فلم

بکنی میں کرسٹل ڈی سوزا کا بولڈ لک، پول میں انجوائے کررہی ہے فلوٹنگ بریک فاسٹ

فلمی ڈسک،28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرسٹل ڈی سوزا ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہے- کرسٹل ریئل لائف میں بے حد بولڈ اور گلیمرس ہے اور انکو انکے اسٹائل سیگمنٹ اور فیشن سینس کے لیے جانا جاتا ہے-
کرسٹل اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ اور سیزلنگ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے- اب کرسٹل کی نئی تصویر بحث میں بنی ہوئی ہے- نئی تصویر میں کرسٹل پول میں وائٹ بکنی پہنے ہوئے فلوٹنگ بریک فاسٹ انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہے- کرسٹل نے اپنی فوٹو کو کیپشن دیا ،

ممبئی میں یکم مارچ 1990 کو پیدا ہوئی کرسٹل اپنی اداکاری کے کیریئر کی شروعات بالاجی ٹیلی فلمز کے شو کہے نہ کہے میں کام کر کے کی جس میں انھوں نے کنجل کا کردار نبھایا تھا-انہوں نے سال 2017 میں کہے نہ کہے سے ایکٹینگ ڈیبیو کیا تھا-

ہائی بن اور وائٹ سن گلاس میں کرسٹل بے حد چارمینگ اور دلکش لگ رہی ہے- کرسٹل بہت جلد ہی فلم “چہرے” سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی ہے- اس میں وہ امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کررہی ہے-

انہوں نے ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے سیریل سے پہچان ملی تھی- اس سیریل میں انہوں نے جیویکا کا رول پلے کیا تھا- اسکے علاوہ ایک پہچان سیریل میں ساکشی کے کردار نے انہیں گھر گھر میں مشہور کردیا تھا-

Tags:

You Might also Like