Type to search

فیشن

گریمی میں جینیفر لوپیز ٹیپ سے چپک کر پہنچی تھی یہ ڈریس اور بدل گیا گوگل کی تاریخ

فیشن ڈسک،28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاس اینجلس کے سٹپلس سنٹر میں گرامی ایوارڈس کی جو دھوم ہوئی اب وہ انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے- 2020 کے 62ویں گرامی ایوارڈس دیئے جاچکے ہیں- ایوارڈ شو کو ہوسٹ کیا سنگر اور مصنف ایلیسیا کیز نے- ایوارڈس تو مل ہی چکے ہیں اس بہانے ہم جانتے ہیں گرامی سے جڑے کچھ دلچسپ باتیں-

گریمی ایوارڈس میوزک کی فیلڈ میں دیئے جاتے ہیں، یہ بے حد پُر وقار ایوارڈ مانا جاتا ہے- اس ایوارڈ کا اصل نام گراموفون ایوارڈ تھا جسے شارٹ میں گرامی کہتے ہیں- یہ ایوارڈس 4 مئی 1959 کو شروع ہوئے تھے-
1980 میں مائیکل جیکسن نے گریمی ایوارڈ کا بائیکاٹ کیا تھا، رپورٹس کے مطابق اسکی وجہ سے یہ تھی کہ انکا البم آف دی وال کافی کامیاب رہنے کے بعد بھی البم آف دی ایئر کے لیے نامزد نہیں ہوا تھا-

گریمی سے جڑا سب سے دلچسپ معاملہ امریکن سنگر جنیفر لوپز کی ڈریس سے جڑا ہے- انہوں نے گرمی ایوارڈس کے دوران ایک اتنی
رویلنگ ڈریس پہنی تھی جس نے گوگل کی تاریخ بدل دی-

دراصل سال 2000 کے دوران گوگل نہیں ہی تھا، اسی دوران جنیفر گریمی ایوارڈس کے دوران ورسکے کی ایک گرین کلر کی ڈریس پہن کر پہنچی تھی- یہ ڈریس اتنی رویلنگ تھی کہ جنیفر کو اسے ڈبل سٹک ٹیپ لگانے پڑے تھے-

سب سے شاندار بات یہ تھی کہ انکی گرین جنگل پرنٹ ڈریس اتنی چرچہ میں آگئی کہ گوگل پر اسکو خوب سشرچ کیا گیا، اس وقت گوگل نیا تھا اور اس پر امیج سرچ آپشن شروع نہیں ہوا تھا بس الفاظ آتے تھے، گوگل کے کو-فاونڈرس کو یہ آئیڈیا جنیفر لوپیز کی وجہ سے ہی آیا-

Tags: