Type to search

اسپورٹس

کم کلسٹرس کے جذبے کو سلام، ریٹائرمنٹ کے بعد دوسری بار کریں گی ٹینس میں واپسی

اسپورٹس ڈسک،13ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ٹینس کے کھیل کو لیکر بلیجیم کی کم کلسٹرس کا جذبہ بہت بڑا ہے۔ دنیا کی سابق نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی کم کلسٹر 36 سال کی عمر میں پھر سے کورٹ پر واپسی کرنے کے لیے تیار ہے۔ کم 2020 میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے سے ٹینس میں واپسی کریں گی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کم کا ماننا ہے کہ وہ اسے ایک چیلنج کے طور میں لینا چاہتی ہے اور کچھ بھی ثابت نہیں کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا، میں ایسا کچھ نہیں سوچتی میں کچھ بھی ثابت نہیں کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لیے چیلنج کی طرح ہے۔

کم نے سال 2007 میں ریٹائرمنٹ لیا تھا جب وہ پہلے بچے کو جنم دینے والی تھی۔ اسکے بعد انہوں نے دو سال بعد 2009 میں واپسی کی تھی اور امریکہ اوپن اور آسٹریلیا اوپن ٹینس خطاب اپنے نام کیا تھا۔ چوٹ کی وجہ سے حالانکہ انہوں نے سال 2012 میں پھر سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

کم کلسٹرس کا ٹینس کا ریکارڈ
جنم 8 جون، 1983 بلیجیم
کیرئیر سنگلز ریکارڈ 523، جیت 127 شکست
کیرئیر خطاب 41، ڈبلیو ٹی اے 3ڈ آئی ٹی ایف
رینکنگ ۔ نمبر ون رہی
(ان پٹ: آئی اے این ایس)

Tags:

You Might also Like