Type to search

اسپورٹس

ومبلڈن ٹورنامنٹ منسوخ ہونے سے منتظمین کو انشورنس کمپنی سے ملے گی اتنی موٹی رقم

اسپورٹس ڈسک،10اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وجہ سے ومبلڈن 2020 کو منسوخ کیا جاچکا ہے۔ لیکن اسکے منتظمین آل انگلینڈ ومبلڈن کلب (اے ای ایل ٹی سی) کو انشورنس کے طور پر موٹی رقم ملنے کا امکان ہے۔

جس سے اس ٹورنامنٹ کے منتظمین کو موٹی رقم انشورنس کے طور پر ملے۔ ومبلڈن چیمپئین شپ 2020 کو باضابطہ طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ اے ای ایل ٹی سی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اب 28 جون سے 11 جولائی 2021 کے درمیان منعقد کی جائے گی۔

اس وقت پھیلے خوفناک بیماری کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ 1945 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ یہ ٹورنامنٹ منسوخ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے دوسری عالمی جنگ کے دوران اسے منسوخ کیا گیا تھا۔

اے ای ایل ٹی سی نے ایک بیان میں کہا، ہمیں بڑے افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ آل انگلینڈ کلب اور انتظامی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چیمپئن شپ -2020 کو اس سال منسوخ کیا جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے کورونا وائرس ہے۔ 134 واں چیمپیئن شپ اب 28 جون سے 11 جولائی 2021 ء تک کھیلا جائے گا۔ ہمیں انشورنس سے 10 کروڑ پاؤنڈ ملنے کا امکان ہے۔

Tags:

You Might also Like