Type to search

اسپورٹس

پاپ سنگر کیٹی پیری خواتین کے ٹی 20 ڈبلیو سی فائنل میں کریں گی پرفارم 

اسپورٹس ڈسک،13نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امریکی پاپ اسٹارکیٹی پیری نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ وہ اگلے سال 8 مارچ کو خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پرفارم کریں گی۔

کیٹی پیری نے آسٹریلیائی کھیل دنیا کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکےلکھا ہے۔ کیٹی نے لکھا، آئے کچھ ریکارڈ توڑتے ہیں۔ 8 مارچ 2020 کو میلبورن میں آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں شامل ہوں۔ ہم بین الاقوامی عالمی خواتین کے موقع پر خواین کی حمایت میں دھوم مچائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا کہ 35 سال کی کیٹی پیری فائنل کے بعد اور پہلے پرفارم کریں گی۔ سب سے بڑا خواتین کرکٹ میچ ہونے کا اندازا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ اس دن ایم سی جی میں ریکارڈ ناظرین موجود رہیں گے۔ ریکارڈ ناظرین کی بات کریں تو 1999 میں کیلیفورنیا میں خواتین کے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں 90,185 ناظرین آئے تھے۔

غور طلب ہے کہ اگلے سال 2020 میں آسٹریلیا میں 21 فروری سے 8 مارچ تک خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔ اسکے بعد اگلے سال آسٹریلیا میں ہی مردوں کا ٹی 20 ورلڈ کپ اکتوبر ۔ نومبر میں کھیلا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like