Type to search

آٹو موبائل

یاماہا ایف زیڈ – ایف آئی ہندوستان میں لانچ، قیمت 99200 لاکھ

آٹو ڈسک،13 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یاماہا موٹر نے بی ایس 6 انجن والی ایف زیڈ ۔ ایف آئی اور ایف زیڈ ایس ۔ ایف آئی ہندوستان میں لانچ کردی ہے۔ جنکی دہلی ایکس شوروم قیمت 99200 روپے ہوکر 1.03 لاکھ روپے تک جاتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایف زیڈ ۔ ایف آئی اور ایف زیڈ ایس ۔ ایف آئی کے سبھی کلرس اور ویرینٹ بی ایس 6 لائن اپ میں دستیاب ہے اور انہیں دو نئے کلرس ۔ ڈارک نائٹ اور میٹالک ریڈ میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ بائیک میں لگا بی ایس 6 مانکو والا 149 سی سی کا سنگل سلنڈر انجن 7250 آر پی ایم پر 12.2 بی ایچ پی پاور اور 5500 آر پی ایم پر 13.6 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔

بی ایس 6 ماڈل لانچ کے موقع پر یاماہا موٹر انڈیا گروپ کے چیئرمین نے کہا کہ، ہندوستانی گراہکوں کے لیے ہمارا وعدہ ہے کہ ہمارے پرکشش پراڈکٹ کے ذریعہ پورا ہوتا ہے۔ چونکہ یاماہا نے بی ایس 6 انجن والی بائیک لانچ کردی ہے۔ تو نومبر 2019 سے ایف زیڈ موٹر سائیکل ملک بھر میں کمپنی کی ڈیلرشپ پر دستیاب کرائی جارہی ہے۔ یہ موٹر سائیکل ہندوستان میں کافی مقبول ہے اور اسکے بی ایس 6 ویرینٹ پر پلان بناتے وقت یہ بڑا مسئلہ ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ڈیلکس 2 وہیلر زمرے میں یا ماہا کی پوزیشن مضبوط کرنے میں یہ موٹر سائیکل کافی مستحکم ہوگی۔

Tags:

You Might also Like