بالی ووڈ میں فلاپ ڈیبیو کے بعد مانوشی چھلر ٹالی ووڈ کا رخ کیا

فلمی ڈسک، 6 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2017 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی مانوشی چھلر نے سال 2022 میں اکشے کمار کے ساتھ فلم سمراٹ پرتھویراج سے ڈیبیو کیا تھا-
فلم پرتھویراج فلم باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔ فلم پرتھوی راج ایک ہفتے کے اندر ہی دم توڑ دی- بالی ووڈ میں فلاپ ہونے کے بعد اب اداکارہ مانوشی چھلر نے ٹالی ووڈ کا رخ کرلیا ہے-
ورون تیج کی فلم وی ٹی 13 میں اداکارہ مانوشی چھلر بھی اہم کردار میں نظر آنے والی ہے- حال ہی میں اس فلم کا ٹیزر ریلیز ہوا ہے-
View this post on Instagram
سونی پچکر فلم انڈیا نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے مانوشی کی کاسٹنگ کا اعلان کیا ہے- یہ فلم تیلگو اور ہندی میں ریلیز ہوگی-
View this post on Instagram
فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے، یہ سچے واقعات پر مبنی ایک ایکشن فلم ہے- اس فلم میں ورون تیج فوج کے پائلٹ کے کردار میں نظر آئیں گے- وہیں اداکارہ مانوشی راڈر آفسر کا رول نبھائیں گی-
Ready for take off!
Here’s to those who touch the sky with glory 🇮🇳
Excited to be teaming up with @IAmVarunTej in #VT13 🤗@ShaktipsHada89 @dophari @sidhu_mudda @nandu_abbineni @RenaissancePicz @khanwacky @sonypicsfilmsin @SonyPicsIndia pic.twitter.com/gFPrn4TJLD
— Manushi Chhillar (@ManushiChhillar) March 3, 2023
بتادیں کہ کچھ وقت پہلے اس فلم کا اعلان ہوچکا تھا، فلم کو شکتی پرتاپ سنگھ ڈائریکٹ کررہے ہیں، فی الحال اسکا نام وی ٹی 13 رکھا گیا ہے، لیکن آخری ٹائٹل کا خلاصہ بعد میں کیا جائے گا-
فلم وی ٹی 13 کو عامر خان اور سدھارتھ راجکمار نے لکھا ہے، فلم کو سونی پکچر انٹرنیشنل پروڈکشنس اور رینیسانس پکچرز کے سندیپ مڈا پروڈیوس کررہے ہیں-