Type to search

اسپورٹس

سائنا نہوال کے بی جے پی میں شامل ہونے پر جوالہ نے کی تنقید

اسپورٹس ڈسک،30جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے بی جے پی میں شامل ہونے پر سابق ڈبلز پلیئر جوالہ گٹہ نے انکا نام لیے بنا طنز کیا، جوالہ نے سوشل میڈیا پر اسے بے وجہ پارٹی سے جڑنا قرار دیا۔ لندن اولمپک میڈلسٹ سائنا کے چہارشنبہ کو بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جوالہ نے ٹیوٹ کیا۔ پہلی بار سنا ہے۔ بے وجہ کھیلنا شروع کیا اور اب بے وجہ پارٹی جوائن کیا۔

Gutta Jwala
@Guttajwala
Pehli baar Suna hai…bewajah khelna shuru kiya aur ab bewajah party join kiya… 🤔 🧐

14.8K
4:28 PM – Jan 29, 2020 · Hyderabad, India

دنیا کی سابق نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے لیے اپنی سخت محنت سے انہیں تحریک ملتی ہے۔
سائنا نے 24انٹرنیشنل خطاب جیتے ہیں۔ انہوں نے 2012 کے لندن اولمپک میں ویمن سنگلز کا کانسے کا تمغہ جیتا تھا اور ایسا کرنے والی ملک کی پہلی خاتون شلٹر بنی تھی۔

Tags:

You Might also Like