Type to search

اسپورٹس

جوالا گٹا کی تیلگو ایکٹر وشنو وشال سے منگنی

جوالا گٹا وشنو وشال منگنی

اسپورٹس ڈسک،7 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بیڈمنٹن کھلاڑی آج اپنی 37 ویں سالگرہ منارہی ہے- اس خاص موقع پر انہیں دوہری خوشی ملی ہے- ساؤتھ کے سپر اسٹار وشنو وشال اور ہندوستانی ویمنز بیڈمنٹن اسٹار جوالا گٹا نے حال ہی میں منگنی کرلی ہے-

اس بات کی معلومات ایکٹر نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل سے فوٹو شیئر کرکے دی ہے- بتادیں کہ نئے سال کے موقع پر وشنو اور جوالا نے اپنے تعلقات کی باتوں کو عوامی کردیا تھا- جسکے بعد جوالا اکثر وشنو کے ساتھ رومانٹک فوٹو شیئر کرتی نظر آجاتی ہے- وہیں جوالا گٹا کے برتھ ڈے کے موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ منگنی کرلی-

 

وشنو وشال نے جوالا کے ساتھ منگنی کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا- ہپی برتھ ڈے جوالا گٹا، زندگی کی ای شروعات، ہم مثبت رہ کر اپنے، خاندان اور دوستوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کریں- وشنو وشال کے اس ٹیوٹ پر لوگ خوب کمنٹ کررہے ہیں- اور اپنے ردعمل دے رہے ہیں- ساتھ ہی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں-

بتادیں کہ تامل ایکٹر وشنو وشال نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2009 میں کی تھی- وشنو کی شادی سال 2011 میں رنجی انٹرنیشنل سے ہوئی تھی- لیکن بعد میں دونوں الگ ہوگئے جوالا بھی شادی بیڈمنٹ کھلاڑی چیتن آنند کے ساتھ ہوئی تھی- لیکن بعد میں دونوں الگ ہوگئے-

Tags:

You Might also Like