Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دوردرشن کا آفیشل ٹریلر ریلیز

فلمی ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ماہی گل، ڈولی اہلووالیا، راجیش شرما اور منو رشی چڈھا اسٹارر فلم دودرشن کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- فلم آپ کو ایک بار پھر 90 کے دہائی میں لیکر جاتی ہے- ماہی گل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کے ٹریلر کا لنک نئے پوسٹر کے ساتھ شیئر کیا ہے- فلم کی کہانی دادی ماں کا کردار نبھا رہی ڈولی اہلووالیا کے ارد گرد گھومتی ہے-

دادی 1989 سے کوما میں ہے، سال 2020 میں وہ اچانک سے واپس ہوش میں آجاتی ہے، دور وہ ہے جب پوری جنریشن دوردرشن سے ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ شفٹ ہوچکی ہے لیکن دادی ماں ابھی بھی اسی پرانے دور میں جارہی ہے، اب کس طرح یہ پرانی نئی جنریشن دادی کے ارد گرد 90 کے دہائی والا ماحول پیدا کرنے میں لگ جاتی ہے-

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایتکار گگن پوری نے کہا، ہدف یہ تھا کہ ایک ہلکی سی ہارٹیڈ فلم بنائی جاسکے جو ناظرین کو تفریح کرپائے، لیکن ساتھ ہی یہ بہت پکاؤ بھی نہیں ہوجائے، اتنے کمال کے فنکاروں کے ساتھ ہم نے وہ حاصل کرلیا جو ہم کرنا چاہتے تھے، امید ہے کہ ناظرین کو بھی یہ پسند آئے گی-

فلم کے ٹریلر پر پبلک کے فیڈ بیک کی بات کریں تو لوگ ٹریلر دیکھنے کے بعد اپنا وہ پرانا وقت یاد کرکے کمنٹ باکس میں اپنے خیال ظاہر کررہے ہیں، تمام لوگوں نے دوردرشن دیکھنے کے لیے اینٹینا گھمانے والا اور جمعہ کی رات آنے والی ہندی فیچر فلم دیکھنے کے لیے بیٹری کرائے پر لاکر ٹریلر دیکھنے والی اپنی یادیں تازہ کی ہے، کل ملا کر عوام کا ردعمل اپوزٹ کہا جاسکتا ہے-

doordarshan-movie-trailer-mahie-gill-dolly-ahluwalia-rajesh-sharma-and-manu-rishi-chadha

Tags:

You Might also Like