Type to search

بزنس

موٹرولا اور ریلائنس جیو کے درمیان شراکت داری

موٹرولا اور ریلائنس جیو

موٹرولا بھی لایا جیو کے سٹینڈ الون نیٹ ورک پر چلنے والی 5 جی سمارٹ فون
ون پلس، ژاومی اور ریڈمی جیسی کمپنیاں پہلے ہی اس کا اعلان کر چکی ہیں
5 جی کے 11 سے 13 بینڈ کو سپورٹ کریں گے موٹرولا کے سمارٹ فونس


نئی دہلی، 4 جنوری۔2023 (پریس نوٹ) ون پلس، ژاومی اور ریڈمی کے بعد اب موٹرولا نے بھی جیو کے سٹینڈ الون 5 جی نیٹ ورک پر چلنے والے 5 جی سمارٹ فونس کی پوری رینج بازار میں اتار دی ہے۔ موٹرولا اور جیو کی یہ شراکت داری اس لئے بھی خاص ہے کہ موٹرولا دنیا میں 5 جی سمارٹ فونس لانچ کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔ پریمئم ، مڈ اور بجٹ سیگمنٹ میں برانڈ کے پاس 5 جی سمارٹ فون کی بڑی رینج ہے۔

ریلائنس جیو کے ٹرو 5 جی سٹینڈ الون نیٹ ورک پر کام کرنے والے موٹرولا 5 جی سمارٹ فونس میں شامل ہیں۔ موٹرولا ایز 30الٹرا، موٹرولا ایز 30 فیوزن، موٹرولا ایز 30، موٹو جی 82، 5 جی، موٹرولا ایز 30 پرو، موٹو جی71، 5 جی، موٹو جی 51، 5 جی موٹرولا ایز 20 موٹرولا ایز 20 فیوزن ۔ پورٹ فولیو میں موٹو G62 جیسے کفایتی 5 جی سمارٹ فون شامل ہیں۔ جو ایڈوانس ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے ساتھ آتے ہیں۔

موٹرولا ایشیا پیسیفک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرشانت منی نے کہا کہ’’ موٹرولا سمارٹ فون کی رینج بے حد جامع، غیر معمولی طور سے قابل معتبر اور ہائی سپیڈ 5 جی ایکسپرینس دینے والی ہے۔ بھارتی صارفین کو ٹرو 5 جی فراہم کرنے کیلئے ہم پابند عہد ہیں ۔ 5 جی کے 13 بینڈس پر کام کرنے والے ہمارے 5 سمارٹ فونس پورٹ فولیو میں مختلف قیمتوں کے سمارٹ فون شامل ہیں۔ ہم لاکھوں بھارتی گراہکوں تک جیو کے انتہائی جدید’ ٹرو 5 جی ‘ کو لے جانے کے ویزن کے ساتھ ریلائنس جیو کے ساتھ شراکت داری کر خوش ہیں۔

شراکت داری پر بات کرتے ہوئے، ریلائنس جیو کے پریزیڈنٹ سنیل دت ے کہا، “ہم بھارت میں موٹرولا کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ اس سے ٹرو5جی ڈیوائس ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ 5 جی اسمارٹ فونز کی طاقت کو صرف جیو جیسے ٹرو 5جی نیٹ ورکس پر ہی محسوس کیا جاسکتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا جدید ترین نیٹ ورک ہے۔ موٹرولا جدید 5جی خصوصیات کے ساتھ آتا ہے اور ہندوستان میں زیادہ تر 5جی بینڈز پر کام کرتا ہے۔ موٹرولا اسمارٹ فونز کی صلاحیت مکمل طور پر صرف جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک پر ہی پوری طرح ابھر کر سامنے آئے گی۔

موٹرولا 5جی آلات استعمال کرنے والے سبھی جیو یوزرس کو ’ جیو ویلکم آفر ‘ کے تحت ان لمیٹڈ 5 جی انٹر نیٹ ڈیٹا اور1 جی بی پی ایس تک کی سپیڈ ملے گی۔

Tags:

You Might also Like