Type to search

بزنس

لاک ڈاون میں تقریباً 1 کروڑ گراہک جوڑ کر جیو ٹاپ پر

جیو اسپیڈ

ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل نے 2.68کروڑ گراہک کھوئے
 ٹیلی مواصلات پر بھاری گزار لاک ڈاون، مارچ سے مئی کے بیچ 1 کروڑ66لاکھ سے زیادہ گراہک گھٹے
 مئی ماہ میں 22 میں سے 20 سرکل میں گراہک کم ہوئے، بہار اور کیرل سرکل میں بڑھے


نئی دہلی۔ 26؍ اگست (پریس نوٹ) لاک ڈاؤن میں ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل کو بھاری جھٹکا لگا ہے۔ ٹرائی کے ذریعہ جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے مئی ماہ کے بیچ میں دونوں کمپنیوں کے ہاتھوں سے 2 کروڑ68لاکھ سے زیادہ گراہک پھسل گئے ہیں ۔ ادھر ریلائنس جیو مسلسل اپنی پوزیشن مضبوط کررہا ہے ۔ جب بڑی کمپنیاں گراہک کھورہی تھی ، جیو نے ان تین مہینوں میں تقریباً 99لاکھ 20ہزار گراہکوں کو اپنے نیٹ ورک سے جوڑ لیا۔

صرف مئی مہینے میں ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل سے تقریباً 94 لاکھ سے زیادہ گراہک چھٹک گئے۔ ریلائنس جیو نے مئی مہینے میں بھی بازی مار لی۔ اس کے نیٹ پر 36 لاکھ 50ہزار نئے گراہک جڑ گئے۔

جیو کے علاوہ سرکاری کمپنی بی ایس این ایل بھی لاک ڈاون سے بہتر رہی۔ اپریل میں مئی مہینے کے بیچ اس نے 2لاکھ 76 ہزار سے زیادہ گراہکوں کو اپنے نیٹ ورک کو جوڑا ۔ مئی مہینہ بی ایس ایل کیلئے سب سے اچھا ثابت ہوا۔ مئی میں 2لاکھ سے زیادہ گراہک بی ایس این ایل سے جڑے۔

لاک ڈاون کا سب سے تگڑا جھٹکا ووڈا۔ آئیڈیا کو لگا ہے۔ تین ماہ کے دوران کمپنی کے ایک کروڑ 55لاکھ 96 ہزار سے زیادہ گراہکوں نے سروس چھوڑ ۔ اسی مدت میں ایئر ٹیل کے 1 کروڑ 12لاکھ 74 ہزار سے زیادہ گراہک ٹوٹ گئے۔

ٹیلی مواصلات شعبہ کا ریگولیٹری ادارہ ٹرائی کے اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ لاک ڈاون ٹیلی مواصلات صنعت پر بھاری گزرا ہے۔ کل ملاکر مارچ سے مئی کے بیچ 1 کروڑ 66لاکھ سے زیادہ گراہک گھٹے ہیں۔ اس کا مطلب ملک میں موبائل سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔ جہاں اس سال فروری کے آخر میں 116 کروڑ 5 لاکھ کے قریب گراہک موبائل ویئر لیس سروس کا استعمال کررہے تھے وہیں مئی آخر میں ان کی تعداد گھٹ کر 114 کروڑ 39 لاکھ کے قریب رہ گئی۔

انتظامی نکتہ نظر سے ٹرائی نے ملک کو 22 سرکل میں بانٹا ہوا ہے۔ مئی ماہ سے 22 میں سے 20 سرکلز میں گراہکوں کی تعداد گھٹ گئی۔ بہار اور کیل سرکل ہی ایسے رہے جہاں تعداد بڑھی ہے۔

ٹرائی کے مطابق اپریل آخر تک 39 کروڑ27 لاکھ کے قریب گراہک اور 34.33% مارکٹ شیئر کے ساتھ جیو سب سے آگے بنا ہوا ہے۔ ایئر ٹیل کے پاس 31 کروڑ 78 لاکھ کے قریب اور ووڈا۔ آئیڈیا کے پاس 30 کروڑ 99 لاکھ کے قریب گراہک ہیں۔ ایئر ٹیل کے پاس 27.78% اور ووڈا۔ آئیڈیا کے پاس 27.09%مارکٹ شیئر ہے۔ سرکاری کمپنیاں بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل 10.79 فیصدی بازار پر قابض ہیں۔

مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کی 43 ویں جنرل میٹنگ میں اگلے تین برسوں میں جیو کے گراہک پچاس کروڑ کرنے کا نشانہ رکھا ہے۔ ان کی نظر 30 کروڑ 2 جی گراہک میں سے زیادہ سے زیادہ اپنے ساتھ جوڑنے کی ہے۔ ریلائنس جیو کا نیٹ ورک پوری طرح 4 جی پرکام کرتا ہے- جبکہ ایئر ٹیل اور ووڈا۔ آئیڈیا کے گراہک بڑی تعداد میں ابھی بھی 2 جی نیٹ ورک سے جڑے ہیں۔

Tags:

You Might also Like