Type to search

ٹیکنالوجی

نوکیا 125 اور نوکیا 150 فون ہندوستان میں لانچ

نوکیا 125

ٹیکنالوجی ڈسک،26 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوکیا 125 اور نوکیا 150 فیچر فون کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ آج کل سبھی نوجوان اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ جن میں زائد عمر کے حضرات شامل ہے وہ چھوٹے اسکرین اور کم فیچرس والے فون استعمال کرتے ہیں۔ ان دونوں ہی فون کو مئی میں گلوبل مارکٹ میں انٹری ۔ لیول ماڈل کے طور پر ان لوگوں کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ جو بنیادی فون رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

نوکیا 125 کے اسپیسیفیکیشن

نوکیا 125 اور نوکیا 150 (2020) پرانے فون کے ڈیزائن میں ہی ہیں۔ جس میں چھوٹی اسکرین کے ساتھ فیزیکل کی۔بورڈ دیا گیا ہے۔ دونوں ہی فون میں ڈوئل ۔ سم سپورٹ دیا گیا ہے۔ نوکیا 125 دو کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے،

ایم ٹی کے سی پی یو اور 4ایم بی ریم اور 4ایم بی اسٹوریج سے لیس ہے۔ حالانکہ، نوکیا 125 میں کوئی کیمرا نہیں دیا گیا ہے۔ ڈوئل ۔ سم (منی) نوکیا 125 فون سیریز +30 سافٹ ویئر پر کام کرتا ہے۔ اس میں 2.4 انچ کیو وی جی اے کلر ڈسپلے اور فیزیکل ٹی9 کی۔بورڈ وہ نیویگیشن کے لیے بٹن دیئے گئے ہیں۔

نوکیا125 فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک، ایف ایم ریڈیو جی سی ایم 1800/900 نیٹ ورک بینک کا سپورٹ موجود ہے۔ فون کا وزن 91.3 گرام ہے۔

اس فون میں 1020 ایم اے ایچ کی تبدیل شدہ بیٹری دی گئی ہے۔ نوکیا کا دعوی ہے کہ یہ 19.4 گھنٹے کا ٹاک ٹائم اور 23.4 دن تک کا اسٹینڈ بائی ٹائم دیے گا۔

نوکیا 150 کے اسپیسیفیکشن
نوکیا 150 میں بھی بالکل نوکیا 125 جیسے ہی اسپیسیفیکشن دیئے گئے ہیں،

لیکن اس میں کچھ مختلف فیچرس بھی موجود ہے،

جیسے اس فون کے بیک پینل پر وی جی اے کیمرا فلیش سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

کنیکٹیویٹی کے لیے اس میں ایم پی3 پلیئر اور بلوٹوتھ وی3.0 سپورٹ موجود ہے۔

اس فون کا وزن 90.54 ہے۔

وہی اس فون کی میموری کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ کے ساتھ 32جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

دونوں فون کی قیمت اور دستیابی
نوکیا 125 فون 4ایم بی ریم اور 4ایم بی اسٹوریج ماڈل میں آتا ہے۔

جسکی قیمت 1999 روپے ہے۔

یہ فون دو کلرس میں دستیاب ہے۔

بلیک اور پاؤڈر وائٹ۔
نوکیا 150 (2020) فون بھی اسی فیچرس میں آتا ہے۔

جسکی قیمت 2299 روپے میں ہے۔

یہ فون تین کلر میں دستیاب ہے۔

بلیک، سیان اور ریڈ۔

ان دونوں فون کی سیل 25 اگسٹ سے شروع ہورہی ہے۔

ان فون کو ریٹیل اور نوکیا ڈاٹ کام کے ذریعہ سے خرید سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like