Type to search

اسپورٹس

جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل کیے 600 وکٹ

جیمز اینڈرسن

اسپورٹس ڈسک، 26 اگست (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بالر بننے کے بعد کہا کہ وہ 700 وکٹ کے کلب میں بھی شامل ہوسکتے ہیں- جہاں ابھی تک دو اسپنر مرلی دھرن اور شین وارن ہی پہنچ پائے ہیں- انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے منگل کو تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی کپتان اظہر علی کو آوٹ کرکے اپنا 600واں وکٹ لیا- وہ اب سب سے ذیادہ وکٹ لینے والے گیند باز کی فہرست میں مرلی دھرن (800)، وارن (708) اور انیل کمبلے (619) کے بعد چوتھے مقام پر ہے-

ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایلیٹ 700 وکٹ کے کلب میں شامل ہوسکتے ہیں 38 سالہ اینڈرسن سے یہ قیاس لگائے جارہے تھے کہ وہ اس موسم گرما میں ، 600 وکٹیں لینے کے بعد کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیں گے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اس وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔

 منگل کے روز پاکستان کے خلاف تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد 30 جولائی 1982 کو پیدا ہوئے اینڈرسن نے کہا کہ ان کے پاس ابھی بہت زیادہ کرکٹ باقی ہے اور وہ مستقبل میں 700 وکٹیں حاصل کرسکتے ہیں۔

دنیا کے بہترین تیز بولرز میں سے ایک اینڈرسن نے ساوتھمپٹن ​​ٹیسٹ میچ کے آخری دن اپنے کپتان جو روٹ کے ہاتھوں سلپ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی کو کیچ کراکر اپنی 600 ویں وکٹ حاصل کی ۔

میچ ڈرا ختم ہونے کے بعد 38 سالہ گیند باز نے اپنے ارادے کو ظاہر کیا- ای ایس پی این کریک انفو کے مطابق اینڈرسن نے کہا، میں نے اس بارے میں جو (روٹ) سے بات کی اور اس نے کہا کہ وہ مجھے آسٹریلیا (اگلے سال ایشز سیریز) میں دیکھنا چاہتے ہیں- مجھے ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ہے کہ میں کیوں (ٹیم میں) نہیں ہوسکتا- میں ہمیشہ کی طرح اپنی فیٹنس پر سخت محنت کررہا ہوں- میں اپنے کھیل پر سخت محنت کررہا ہوں-

اپنے 600 وکٹ کے بارے میں اینڈرسن نے کہا، میں حقیقت میں اتنے سالوں میں اپنے صلاحیتوں پر سخت محنت کی طرف میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے اپنے ملک کی طرف سے کھیلتے ہوئے ٹاپ لیول پر ایسا مظاہرہ کیا- جب میں نے پہلا ٹیسٹ سال 2003 میں کھیلا تھا تب سوچا بھی نہیں تھا کہ میں 600 وکٹ کے قریب بھی پہنچ پاؤنگا-