Type to search

ٹی وی اور فلم

حنا خان کی پہلی فلم ‘ہیکڈ’ کا پوسٹر ریلیز

فلمی ڈسک،18جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے سے لیکر سوشل میڈیا تک راج کرنے والی اداکارہ حنا خان اب وکرم بھٹ کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے- حنا خان کے ساتھ فلم میکر وکرم بھٹ کی فلم ہیکڈ کی شوٹنگ پوری ہوگئی ہے اور اب یہ فلم ریلیز ہونے کے لیے بالکل تیار ہے- اسی درمیان اب یہ فلم کا ایک موشن پوسٹر جاری کیا ہے- جس میں حنا کافی بولڈ اوتار میں نظر آرہی ہے- فلم میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں کے بارے میں بات ہوگی- اس بات کی معلومات خود حنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ فینس کو دی ہے-

یہ فلم اگلے مہینے 7 فروری کو سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے- اب اس فلم کا موشن پوسٹر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے- فلم میں سائبر کرائم کے بارے میں دیکھایا جائے گا، اور اس بات کا بھی انتباہ دیا جائے گا کہ ویب میں اپنی ہر چھوٹی بڑی باتوں کو شیئر کرنا کس حد تک نقصاندہ ہوسکتا ہے- حنا اس میں ایک فیشن میگزین کی ایڈیٹر کے طور پر نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like