Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹی اے ڈبلز میں کامیابی حاصل کی

ہوبارٹ،18جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دو سال بعد زبردست واپسی کی ہے اور پہلا بین الاقوامی ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے ڈبلز کے فائنل میں یوکرائن کی کچونیک کے ساتھ جوڑی بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

کیونکہ انہوں نے اور نادیہ کچونک نے ہوبارٹ فائنل انٹرنیشنل میں نمبر دو مقام کی حامل چین کی سیڈس پینگ شیوئی اور ژہانگ شیوئی کو فائنل میں 6-4, 6-4 سے شکست دی۔

ہندوستان اور یوکرین کی جوری نے پہلے دونوں سیٹوں میں سب سے پہلے بریک حاصل کیا ، لیکن آخر میں میچ جتنے میں تھوڑا وقت لیا، دو سال میں ثانیہ مرزا کا یہ دوسرا ڈبلیو ٹی اے اوران کے کیرئیر کا 42واں ڈبلز ہے۔

ہندوستانی ٹینس اسٹار نے 2017سیزن کے پہلے ہفتہ میں برسبین انٹرنیشنل میں بیتھوینک ماتیک سینڈس کے ساتھ ٹروفی جیتی تھی۔
اس سے پہلے ثانیہ – نادیہ نے سیمی فائنل مقابلے میں سلووینیا کی تمارا زیڈانسک اور چیک جمہوریہ کی میری بوزکووا کو سیدھے سیٹوں میں 7-6(3), 6-2 سے شکست دی تھی-

Tags:

You Might also Like