Type to search

بزنس

بین الاقوامی پروازوں پر روک کو31 جولائی تک بڑھایا گیا

air india

دہلی،3جولائی (ذرائع) ہندوستان نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کو 31 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ بتادیں کہ مرکزی حکومت کورونا وائرس وبا سے روک تھام کے لیے لاگو کیے لاک ڈاؤن کو ان۔لاک کرنے کے عمل کے تحت قدم اٹھا رہی ہے۔ لیکن ابھی بین الاقوامی اڑانوں کے معاملے میں پابندی برقرار ہے۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ بین الاقوامی اڑانوں پر پابندی کو 31جولائی تک کے لیے بڑھایا گیا ہے۔ حالانکہ اس درمیان صرف ڈی جی سی اے کی طرف سے اجازت حاصل اڑانوں کو ہی اڑنے کی اجازت ہوگی۔ ڈی جی سی اے کا کہنا ہے، حالانکہ بین الاقوامی اڑانوں کو کچھ خاص روٹ اور خاص معاملوں میں ہی اجازت دی جائے گی۔

ڈی جی سی اے نے 26جون کو کہا تھا کہ بین الاقوامی اڑانوں پر 15جولائی تک پابندی ہے جسے حکومت نے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر انڈیا اور دوسری گھریلو ایئرلائنس ونے بھارت مشنن کے تحت بین الاقوامی اڑانیں بھررہی ہے۔ جسی شروعات 6مئی سے ہوئی تھی۔ ملک میں گھریلو اڑانوں کی شروعات 25مئی سے ہوئی تھی۔